اے آر وائی نیوز نے ایس ایس بی سجاس انٹر میڈیا کپ اپنے نام کرلیا

0
1404
سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم وننگ ٹیم کے کپتان بابرخان کو ٹڑافی دے رہے ہیں۔تصویر میں سجاس کے صدر اصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، حافظ احمد مستقیم، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی ندیم خان، سابق جوائنٹ سیکیریٹری کے سی سی اے جمیل احمد بھی موجود ہیں

اے آر وائی نیوز نے ایس ایس بی سجاس انٹر میڈیا کپ اپنے نام کرلیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اے آر وائی نیوز نے ایس ایس بی سجاس انٹر میڈیا کپ اپنے نام کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں اج ٹی وی 215 رنز کے تعاقب میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی ندیم خان، سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے جمیل احمد، جنرل منیجر نیشنل اسٹیڈیم پی سی بی ارشد خان اور ویچیوئل ایکسز کے سی ای او حافظ احمد مستقیم، سجاس کے صدر محمد آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے، اقبال قاسم کا کہناتھا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ صحافی اتنی اچھی اور پروفیشنل اپروج کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں، سجاس کا میڈیا کے دوستوں کو یکجا کرنا اور انہیں کھیلنے کا موقع فراہم کرنا خوش آئند ہے۔ اے آر وائی نیوز بابرخان اور بدر عابدی نے اننگز کا اغاز کیا، دونوں نے اوپنرز کی شاندار سینچری شراکت کے باعث اے آروائی نیوز مقررہ اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے،بدر عابدی 32 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 67 جبکہ بابرخان 23 گیندوں پر 38 رنز بناکر اوٹ ہوئے،دیگر بلے بازوں دانیال لطیف 28 اور عتیق احمد 38 رنز بناکر نمایاں ریے۔ آج ٹی وی کے فہد ہاشمی تین،زوہیب احمد اور ظہیر زاہد دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ حدف کے تعاقب میں اج ٹی وی کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فہد ہاشمی کے 46 رنز بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہیں بچاسکی،فاتح ٹیم کے عدنان خان،بابر خان اور عامر خان دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر بدر عابدی فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کیپشن: سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم وننگ ٹیم کے کپتان بابرخان کو ٹڑافی دے رہے ہیں۔تصویر میں سجاس کے صدر اصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، حافظ احمد مستقیم، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی ندیم خان، سابق جوائنٹ سیکیریٹری کے سی سی اے جمیل احمد بھی موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here