سیون اے سائیڈ الصغیر سپر ہاکی لیگ کا انعقاد

0
892

سیون اے سائیڈ الصغیر سپر ہاکی لیگ کا انعقاد
ہاکی لیگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہو گی، عظمت پاشا سیکریٹری الصغیر ہاکی کلب
کراچی:(اسٹا ف رپورٹر) سیون اے سائیڈ الصغیر سپر ہاکی لیگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں منعقد ہوگی، الصغیر ہاکی کلب کے اجلاس میں فیصلہ، اجلاس کی صدارت کلب کے روح رواں صدر سید صغیر حسین نے کی، صغیر حسین نے کہا کہ کلب کے پلیٹ فارم سے پہلے سیون اے سائیڈ اور پھر الیون اے سائیڈ ہاکی لیگ انعقاد کیا جائیگا، اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے اسے منظور کرتے ہوئے فیصلے کا خیر مقدم کیا. کلب کے سیکریٹری عظمت پاشا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں چھے ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ وینیو، ٹیکنیکل کمیٹی اور آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ سیون اے سائیڈ ہاکی لیگ میں ٹیموں کو کراچی سے تعلق رکھنے والے پائنیئرز ہاکی پلیرز اور آرگنائزرز کے ناموں سے منصوب کیا گیا ہے جس کا مقصد ان کھلاڑیوں اور آرگنائزر کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ٹیموں کے نام کچھ یوں ہیں.
اتقاء حسن زیدی،
عبدالقدیر احمد،
عبدالعظیم خان،
عارف اشرف ،
شمس الزماں،
مطلوب بیگ ،
شامل ہیں. چھے ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں پرکشش انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here