سٹی سکول کراچی نے 5 ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کی ٹرافی جیت لی جبکہ وہیلز کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی

0
1251

سٹی سکول کراچی نے 5 ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کی ٹرافی جیت لی جبکہ وہیلز کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلی گئی
5 ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کی ٹرافی سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر کراچی نےجیت لی جبکہ وہیلز کالج کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
گیمز کی اختتامی تقریب گذشتہ روز منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں منعقد ہوئی، اس موقع پر وہیلز کالج کراچی کے سربراہ وہاج حسین مہمان خصوصی تھے جہنوں نے اول آنے والے
سٹی سکول کے جنرل منیجر کرنل واصف بخاری اور کوآرڈینیٹر محمد ریاض کو جنرل ٹرافی کےساتھ پچاس روپے کی انعامی رقم سے نوازا۔ اس کے علاوہ ہر ایونٹ کی ونر ٹیم کو پانچ، پانچ ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، سیکرٹری جنرل آیون فڈریک،چیئرمین پاکستان روک بال فیڈریشن سعید آرائیں، سیکرٹری جنرل امہ لیلی،سیکرٹری جنرل پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن شرق صدیقی، سیکرٹری ویمن ونگ، بتول کاظمی، سیکرٹری سندھ تھروبال ایسوسی ایشن عدنان ترین، سپورٹس کوآرڈینیٹرز عظمت پشاہ اور ارشد خان کے علاوہ شائقین اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی
گیمز میں سٹی سکول نے 4700 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور وہیلز کالج نے 3500 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے سٹوڈنٹ اولمپک گیمز کے کامیاب انعقاد پر
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے سکول اور کالجز کے طلبا ء وطالبات کو کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کی بھی تعریف کی۔
گیمز میں ملک بھر سے 45 سکولوں اور کالجز کے طلبا ء وطالبات نے دس کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیا جن میں آرچری، باسکٹ بال، فٹ سال، کرکٹ، تھروبال، سکٹنگ تائیکوانڈو، روپ سکیپنگ، جمناسٹک، رسہ کشی کے مقابلے شامل تھے،تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں انڈر14- ، انڈر17- اور انڈر21- شامل تھے، یہ گیمز پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور وہیل کالجز کے تعاون سے کھیلی گئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here