کرکٹ کے اعدادوشمار کے گرو سہیل خان اور طلبہ پہلی بار امنے سامنے

0
1180

کرکٹ کے اعدادوشمار کے گرو سہیل خان اور طلبہ پہلی بار امنے سامنے
سہیل خان نے طلبہ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا بھر پور انداز میں جوابات دیکر ثابت کردیا وہی کرکٹ کے گرو ہیں، اقبال جمیل
سہیل خان کی قابلیت کے سامنے انکھ والے بینائی سے محروم لگتے پیں، آصف خان
تقریب میں سجاس کی جانب سے سہیل خان کے خداداد صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں دولاکھ روپے کیش ایواڈ سے نوازا گیا۔۔۔۔۔۔
کراچی میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے گرین وچ یونیورسٹی کے اشتراک سے اپنے ممبر دنیائے کرکٹ اور اسپورٹس جرنلزم کے پہلے بصارت سے محروم کرکٹ مورخ اور دنیاء کرکٹ کے اعدادوشمار کے گرو سہیل خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا کوویڈ19 کی سخت ایس او پی کے تحت کیا گیا۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) تقریب میں سہیل خان نے پہلی بار طلباء کی جانب کرکٹ کے ریکارڈ اور اعدادو شمار کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات براہراست دیئے، مشکل ترین سوالوں کے جوابات کا پر سکون اور پر اعتماد جواب سن کر طلباء حیران رہ گئے، سوال و جواب کے سیشن کے دوران سینئر اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی اور اسکور لائن انٹرنیشنل میگزین کے ایڈیٹر شعیب خان نے ججز کے فرائض انجام دیئے جبکہ نظامت گرین وچ یونیورسٹی کے میڈیا ہیڈ عمر خان نے کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ پروفیسر اقبال جمیل کا کہنا تھا کہ سہیل خان کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انعقاد سجاس کا بڑا کام ہے، سہیل خان نے طلبہ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا بھر پور انداز میں جوابات دیکر ثابت کردیا وہی کرکٹ کے گرو ہیں، تقریب سے سجاس کے صدر آصف خان، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدر محمود ریاض، فیضان لاکھانی اور سہیل خان کے دیرینہ ساتھی شاہ زیب علی بھٹو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چند برس کے اندر سہیل خان نے اپنے دماغی صلاحیتوں کو استعمال کرکے ثابت کردیا ہے کہ کسی بھی قسم کی ڈس ایبلٹی انسان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ اب تو ایسا لگتا ہے کہ سہیل خان کی قابلیت کے سامنے انکھ والے بینائی سے محروم لگنے لگتے ہیں، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ سہیل خان ہمارے حقیقی ہیرو ہیں ان کا لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کور کرنے کا خواب ضرور پورا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کے دوران سہیل خان کا کہنا تھا کہ انسان ہمت نہ ہارے اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرے تو اللہ پاک کامیابی کے دروازے کھول دیتا ہے۔ سجاس نے روز اول سے ہی میرا ساتھ دیاہے سب سے بڑھ کر سجاس کی ممبر شب میرے نابینا ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ میری قابلیت پر دی گئی جو میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ ایف ایم 101سے اپنی پروفیشنل زندگی شروع کرنے والے سہیل خان نے انکشاف کیا کہ جب تک میں پر اعتماد نہیں ہوا میں نے اپنی ڈس ایبلٹی کو راز میں رکھا۔
تقریب کے اختتام پر سجاس کی جانب سے سہیل خان کی خدادداد صلاحیتوں کے اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیئے انہیں 2 لاکھ روپے کیش ایواڈ سے نوازا گیا۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here