بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ میں بلوچستان نے مردوں کا جبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا

0
915

بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ میں بلوچستان نے مردوں کا جبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔
کوئٹہ:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تھروبال فیڈریشن اور بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھیلی گئی بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ میں بلوچستان نے مردوں کا جبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل درا بلوچ تھے۔ جن کا پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تعارف کروایا۔ فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نےکامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔
گذشتہ روز ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں مردوں کے کھیلے گئے فائنل میں بلوچستان نےسندھ کو 1-2 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سندھ نے پہلے سیٹ میں 19-25 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بلوچستان نے 16-25 سے فتح حاصل کر کے مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے سیٹ میں بلوچستان نے 19-25 کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-2 سے جیت لیا۔ اسی طرح خواتین کے فائنل میں سندھ نے پنجاب کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چیمپیئن شپ میں چھ ٹیمیں حصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختو نخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔ اس موقع پاکستان تھروبال فیڈریشن کے نائب صدر جعفر علی شاہ، سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر میڈم اختر خان، پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا سجاد اکبر، خیبرپختو نخوا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارشد حسین، گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ظہیر عباس، اسلام آباد ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین اور بلوچستان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منظور احمد سرپرہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here