ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر ایس ایم توفیق روڈ پر تین ہٹی پل سے لے کر ڈاک خانہ اسٹاپ تک سڑک کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز
ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر ایس ایم توفیق روڈ پر تین ہٹی پل سے لے کر ڈاک خانہ اسٹاپ تک سڑک کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر ایس ایم توفیق روڈ پر تین ہٹی پل سے لے کر ڈاک خانہ اسٹاپ تک سڑک کے بائیں ٹریک کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی یہ کام مکمل طور پر اپنے وسائل سے کر رہی ہے جس کے دوران سڑک کے متاثرہ حصے کی تعمیر اور جہاں ضروری ہوگا وہاں کارپیٹنگ کی جائے گی، یہ سڑک طویل عرصے سے مخدوش حالت میں تھی اور کئی جگہ سیوریج لائن بیٹھ جانے کی وجہ سے واٹر بورڈ نے یہاں کام کرنے کے لئے کھدائی کی تھی جس کی وجہ سے سڑک کا یہ حصہ ٹریفک کے قابل نہیں رہا تھا اور جگہ جگہ گڑھے پڑ جانے کی وجہ سے یہاں مستقل ٹریفک جام رہتا تھا لہٰذا ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو فوری طور پر ایس ایم توفیق روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے ہدایات دیں اور سڑک کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے کہاتاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور محکمہ انجینئرنگ کا عملہ ایکس کیویٹرز، ٹریکٹر اور ڈمپرز کی مدد سے ملبے کو اٹھانے اور لیولنگ کا کام کر رہا ہے جس کے بعد سڑک کی تعمیر اور کارپیٹنگ کی جائے گی۔