انوریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ اہم میچ میں اسپلیش نے آرام باغ کلب کو مات دیدی

0
1232

انوریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ اہم میچ میں اسپلیش نے آرام باغ کلب کو مات دیدی
حسن علی اورشایان قادری کا شاندار کھیل،زاہد ملک،ممتاز احمد ریفریز اور زعیمہ خاتون، طارق حسین،نعیم احمد ٹیکنیکل آفیشلزکے فرائض انجا م دیئے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری “انوریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2020؁ء “میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں SPLASHؓٓ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل آرام باغ باسکٹ بال کلب کو باآسانی 36کے مقابلے میں 53باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی میچ کی خاص بات شایان قادری اور حسن علی کا خوبصورت کھیل تھاشایان قادری نے 5تھری پوائنٹرکی مدد سے 23اورحسن علی نے 4تھری پوائنٹر کی مدد سے 22باسکٹ پوائنٹس اسکور کئے،فاتح کلب کی جانب سے شایان قادری 23،فرقان پٹیل 15اور اظہر نے 11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حسن علی 22،سعد صلاح الدین نے 10پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک،ظفر اقبال اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ زعیمہ خاتون،طارق حسین اور ڈاکٹر نعیم احمد ٹیکنیکل آفیشلز تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here