فنکشنل لیگ کی رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی میڈم نصرت سحر عباسی نے دورہ کیا

0
1601

 

فنکشنل لیگ کی رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی میڈم نصرت سحر عباسی نے دورہ کیا
کراچی: (اسٹاف رپورٹر) مورخہ سات نومبر2020 بروز ہفتہ دسویں روز بھی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ملازمین کے جائز و قانونی دیرینہ مطالبات کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی ارکان، ممبران و پرعزم کارکنان کی بڑی تعداد نے اوجھا کیمپس کی او پی ڈی بلاک کے ساتھ موجود شیڈ میں ایک گھنٹے کی ٹوکن اسٹرائیک دھرنا دیا۔ ملازمین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندہ کر ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ لے کر اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے آج ہی DMC کیمپس ڈاؤ یونیورسٹی میں بھی ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ فنکشنل لیگ کی رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی میڈم نصرت سحر عباسی نے دورہ کیا اور ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین سے بہرپور اظہار یکجہتی کیا۔ اپنے خطاب میں نصرت سحرعباسی نے کہا ڈاؤ قدیم و باوقار ادارہ ہے اور اسکے ملازمین کو جائز مسائل درپیش ہیں اور دس دن سے احتجاج پر بیٹھے ہیں اور وائس چانسلر صاحب مسائل حل کرنے کے بجائے ایمپلائز کو پریس کلب اور سی ایم ہاؤس احتجاج کرنے کا مشورہ دے رہیں ہیں۔ ریٹائرڈ افراد کی غیرقانونی بھرتیاں کی ہوئی ہیں۔ دو ریٹائرڈ ڈی نوٹفائ وائس چانسلر کو تنخواہ و مراعات دی جارہی۔ امریکہ میں بیٹھے ڈاکٹر سہیل راو کو ڈالر میں تنخواہ دی جارہی ہے جو کہ سرے سے یونیورسٹی ہی نہیں آتے۔ میں تمام معاملات کو سندھ اسمبلی کے فلور پر اٹھاؤنگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here