تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالنے سے پہلے والدین کو آگاہ کریں۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سائبر سیکورٹی پر سیمینار

0
1569

تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالنے سے پہلے والدین کو آگاہ کریں۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سائبر سیکورٹی پر سیمینار
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں، سی پی ایل سی اور وائس آف سندھ کے باہمی اشتراک سے سائبر کرائم قوم کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وائس آف سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد عمیر نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔سی پی ایل سی کے چیف عابد عزیر نے سی پی ایل سی کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ سی پی ایل سی کی شاخیں سندھ بھر میں متحرک ہیں۔انہوں نے گزشتہ سالوں میں ہونے والے سائبر کرائمز کے حوالے سے اعداد و شمار دکھاتے ہوئے شرکاء کوبتایا کہ وہ اپنے موبائل فونز کی سکیورٹی کو کس طرح مزید بڑھا سکتے ہیں۔علی حاجی صاحب اسسٹنٹ چیف آف سی پی ایل سی اور آئی ٹی سیکشن کے سربراہ نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ جو لوگ سائبر کرائم جیسے واقعات سے دوچار ہیں وہ لازمی طور پر اپنے والدین کو آگاہ کریں کریں۔انہوں نےآج کل کے دور میں والدین کے ساتھ ہر چیز شیئر کرنے پر زور دیا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ جو تصاویر اور ویڈیو آپ نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اس کی اجازت پہلے اپنے والدین سے لی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں آپ کے والدین آپ پر بھروسہ رکھیں ۔انہوں نے فیس بک اور واٹس ایپ کے حوالے سے کہا کہ اگر آپ اپنے ذاتی موبائل کے علاوہ کسی اور ڈیوائس پر اپنے اکاؤنٹس سائن ان کرتے ہیں تو اسے لازمی طور پر سائن آؤٹ کریں۔سی پی ایل سی کی ہیلپ لائن 1102 پر کسی بھی قسم کے سائبر کرائم کی رپورٹ درج کرائی جا سکتی ہیں اور ساتھ میں 15 پولیس ہیلپ لائن پر بھی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام میں حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔اور آخر میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے تمام ماہرین اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہا کہ تمام طالب علموں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے بہت محتاط رہنا چاہیے اور اپنے والدین کے ساتھ ہر بات شیئر کرنا ضروری ہے جس کی وجہ سے کئی مشکلات اور ہراسانی سے بچا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اسٹوڈنٹ کونسل کی سربراہ ڈاکٹر غزالہ عثمان اور یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ اکرم بھی موجود تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here