سرسید یونیورسٹی کاداخلہ ٹیسٹ، بہترین اور ذہین طلباء کے انتخاب کو ممکن بناتا ہے ۔ ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین

0
1201

سرسید یونیورسٹی میں آن لائن رجحان ٹیسٹ کا آغاز
سرسید یونیورسٹی کاداخلہ ٹیسٹ، بہترین اور ذہین طلباء کے انتخاب کو ممکن بناتا ہے ۔ ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین
کراچی (استاف رپورٹر) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لیے آن لائن رجحان ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے ۔ پہلے سیشن کے لیے رجحان ٹیسٹ انتہائی خوشگوار ماحول میں خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیتملک بھر سے طلباء کی ایک کثیر تعداد نے حصہ لیاجس کا دورانیہ ایک گھنٹہ تھا ۔
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین داخلوں کو شفاف اور قابلیت کی بنیاد پر یقینی بنانے کے لیے ذاتی طور پر پورے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اور بروقت مناسب اور موثر اقدامات بھی کر رہے ہیں ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی نے ہمیشہ طلباء کی قابلیت اوران کی ذہنی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور سرسید یونیورسٹی کاداخلہ ٹیسٹ، بہترین اور ذہین طلباء کے انتخاب کو ممکن بناتا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ ملک کو ایک ایسے تربیتی و تعلیمی نظامِ کی ضرورت ہے جو طالب علم کو حصولِ علم کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی بنادے ۔ اچھی تربیت کے بغیر نوجوانوں میں مثبت رویے پیدا نہیں کیے جاسکتے اور قوم و ملک کے ترقیاتی منصوبوں میں انھیں شامل کیے بغیر ہم خاطرخواہ نتاءج برآمد نہیں کرسکتے ۔ قومی سطح پر جدید تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کی گرومنگ کے لیے سرسید یونیورسٹی اپنا کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ بخوبی نبھا رہی ہے ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین کا کہنا تھاکہ اعلی تعلیمی معیار، قابل و تجربہ کار اساتذہ اور طلباء کو دستیاب جدید سہولیات سرسید یونیورسٹی کی شاندار کامیابی اور ترقی کی بنیاد ہیں ۔ جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، سر سید یونیورسٹی میں نئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کرایا جاتاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here