سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام نئے بیچ کے طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لیے تعارفی و تربیتی نشست کی ایک سیریز کا انعقاد

0
1135
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نئے تعلیمی سال کی تعارفی تقریب کے موقع پر طلباء و طالبات سے گفتگو کر رہے ہیں

سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمامنئے بیچ کے طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لیے تعارفی و تربیتی نشست کی ایک سیریز کا انعقاد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ گائیڈنس سینٹر کے زیر اہتمام نئے بیچ کے طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لیے تعارفی و تربیتی نشست کی ایک سیریز کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کی ۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کو بہتر بنانے اور اس کا معیار بلند کرنے میں تعلیم بنیادی اور موثر کردار ادا کرتی ہے ۔ تعلیم کے بغیر روشن مستقبل حاصل کرنے کی خواہش محض ایک خیالی تصور ہے ۔ قوم کا بہترین اثاثہ تخلیقی مہارت، جدید ٹیکنالوجیز اور انھیں استعمال کرنے کی صلاحیت ہے اوریہی فکر بعد ازاں سرسید احمد خان کی تعلیمی تحریک کے آغاز کا سبب بنی ۔ ہم چونکہ سرسید احمد خان کے نام سے جُڑے ہوئے ہیں اس لیے اعلٰی تعلیم اور بہترین کردار ہی ہمارا ہدف ہونا چاہئے ۔ نئی فکر اور رجحانات ایک جدید سائنٹیفک معاشرے کو ظہور میں لانے کے ساتھ ساتھ ایک روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہوتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور عملہ ہر مرحلے پر آپ کی مشاورت، رہنمائی اور تعاون کےلیے تیار ہوگا ۔ سرسید یونیورسٹی میں جدید لیبارٹریز کے ساتھ بہترین نظام تعلیم راءج ہے جہاں ہر طالب علم کی مشاورت کے لیے اکیڈمک ایڈوائزر موجود ہے ۔ انھوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ جدید سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے متعلقہ مضامین کی مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ ان کے علم میں اضافہ ہو ۔
گائیڈنس سینٹر کے کنوینئرسراج خلجی نےنئے طلباء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ اپنی زندگی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے جارہے ہےں ۔ کالج سے یونیورسٹی کی لاءف میں داخل ہورہے ہیں ۔ یہ آپ کی مستقبل سازی کا دور ہوگا جس میں آپ اپنی تمام تر مثبت صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خود کو حصولِ تعلیم کےلیے وقف کردیں ، کیونکہ تعلیم پر ہی آپ کے تابناک مستقبل کا دارومدار ہوگا
رجسٹرارسیدسرفراز علی نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی میں طلباء کے لیے لازمی ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ نظم وضبط کی پابندی کا بھی خاص خیال رکھیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here