داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں محققین کا اجلاس

0
1252

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں محققین کا اجلاس
پاکستان ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسی لنس(پرائڈ) بنانیکی تجویز
کراچی : (طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف یونیورسٹیز سےتعلق رکھنےوالے محققین اور نئے پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان کے مؤثر روابط سےمتعلق اجلاس منعقد کیا جس میںمہران انجینئرنگ یونیورسٹی ، این ای ڈی یونیورسٹی ، آئی بی اے سکھر، قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ ، سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی ، عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے نوجوان پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کی جبکہ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری ، بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے خصوصی طورپر اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر ذیشان علی میمن بھی موجود تھے۔ اجلاس منعقد کرنے کا مقصد تھا کہ مذکورہ تمام یونیورسٹیز کے فیکلٹی ارکان کے درمیان روابط کو بڑھایا جائے، ہائیر ایجوکشن اور عالمی ریسرچ میں آگے بڑھانےکیلئے ایک پلیٹ فارم کی فراہمی کیلئے غور و فکر کیا جائے ۔ سندھ کی مذکورہ یونیورسٹی کے 35؍ پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان نے اس معاملے پر بحث و مباحثہ کیا اور تخلیق ، ٹیکنالوجی تبادلے اور کمرشلائزیشن کو ترقی دینے کیلئے انڈسٹری ، سوسائٹی ، گورنمنٹ اور انجینئرنگ و ٹیکنالوجی یونیورسٹیز کے در میان خلاء کو پرُ کرنے کیلئے ایکو سسٹم تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں یونیورسٹیز کے درمیان تحقیقی روابط بڑھانے کیلئے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی ) اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامیز (پی آئی ڈی ای) کے طرز پر پاکستان ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسی لنس (پرائڈ) تشکیل دینے کی تجویز کی حمایت کی گئی ۔ مجوزہ ریسرچ پلیٹ فارم کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں 7؍ ارکان ہوں گے جن میں سے 5کا تعلق اکیڈمیا اور 2کا انڈسٹری سے ہوگا۔ تجویز کے مطابق پرائڈ میں مائیکرو الیکٹرونکس گروپ ، واٹر اینڈ ویسٹ واٹر گروپ ،سولڈ ویسٹ مینجمنٹ گروپ ، میٹریل گروپ ، نینوٹیکنالوجی گروپ ، آٹومیشن اینڈ کنٹرول گروپ ، فیوچر ٹیکنالوجی گروپ تشکیل دیئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here