حیدرآباد ڈویژن نے قائد ملت شہید لیاقت علی خان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

0
1274

حیدرآباد ڈویژن نے قائد ملت شہید لیاقت علی خان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
سندھ گیمز دسمبر،جنوری میں منعقد کرنے کا اعلان،کھیلوں کی ہر سطح پر سرپرستی کیا جائیگا۔سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کا اعلان
کھیلوں کے فروغ میں سندھ کو نمایاں مقام حاصل ہے حکومتی سطح پر سرپرستی قابل تحسین اقدام ہے۔سیکریٹری پی بی ایف خالد بشیر
رنگا رنگ اختتامی تقریب میں سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ نے فاتح،رنر اپ ٹیمون اور کھلاڑیوں میں انعامات اور اعزازات تقسیم کئے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں کھیلے جان والے “قائد ملت شہید لیاقت علی خان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ2020 “کا ٹائٹل حیدرآباد ڈویژن نے اپنے نام کرلیا،تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے خوبصورت باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے گئے فائنل معرکہ میں حیدرآباد ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے مد مقابل میر پور خاص ڈویژن باسکٹ بال ٹیم سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 41کے مقابلے 43باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر SSB کپ اپنے نام کرلیا کھیل کے اختتام پر سینکڑوں شائقین کے موجودگی میں سندھ میں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی میں متحرک سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ سید امتیاز علی شاہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں بیش قیمت انعامات تقسیم کئے اس موقع پرپاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اصغر بلوچ،ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی انوار حسین خانزادہ،شوکت سانگی،ٖغلام عمر دستی،خرم رفیع،مرزا مسرور بیگ،پرویز شیخ،عائشہ ارم،راجہ شیراز احمد،رمیز راجہ اور دیگر موجود تھے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ویژن اور مشیر کھیل سردار بنگل خان مہر کی خصوصی ہدایت محکمہ کھیل صوبے کے ہر علاقے میں کھیل اور کھلاڑیوں کی بھر پور انداز میں خدمت کررہا ہے صوبے میں قائم تمام کھیلوں کے میدانوں پر تعمیر وترقی اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے کھیلوں کے میدانوں کو فعال بنا کر کھیل کے تمام شعبوں کو فروغ دیا جائیگا سید امتیاز علی شاہ نے کہاکہ وزارت کھیل حکومت سندھ یہ منصوبہ بندی کررہی ہے ہے کہ سندھ کے جیلوں میں مقید نوجوان قیدیوں کو کھیلوں کی سہولت فراہم کریں جبکہ معذورنوجوانوں کو بھی کھیلوں کی مصروفیات کی فراہمی کے لئے بھی بڑا منصوبہ بنا رہا ہوں امتیاز علی شاہ نے کہاکہ صوبے میں باسکٹ بال سمیت تمام کھیلوں کو فروغ اور اس کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ 18ویں سندھ گیمز انشااللہ سال رواں کے دسمبر اور نئے سال جنوری میں منعقد کئے جائینگے سندھ گیمز کا آغاز لاڑکانہ اور اختتامی تقریب کراچی میں ہوگی صوبے کے تمام ڈویژن کے نوجوان گیمز میں حصہ لینگے اور صوبے کے عوام کھیلوں کی تفریحی سہولتوں سے مستفید ہونگے سیکریٹری اسپورٹس نے قائد ملت شہید لیاقت علی خان کو شاندار الفاظوں میں خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قائد ملت کے نام سے منصوب باسکٹ بال ایونٹ کے انعقاد پر PSWAاور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کو مبارکباد پیش کیا اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ اکابرین جنہوں نے آزاد مملکت کے قیام کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں ان کی جدو جہد،تعلیمات اور عمل کو اپنا شعار بنا ئیں انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہیر الدین میرانی سے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں بھر پور معاؤنت پر اظہار تشکر کیا اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بشیر کا کھلاڑیوں اور شائقین کے نام تحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔قبل ازین فائنل میچ میں حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے عبدالرافع 18،حبیب خان 14اور سید سعد نے 10جبکہ رنر اپ میر پور خاص ڈویژن کی جانب سے راحیل خان نے 12،کاشان خان اور محمد اسلم نے 10,10باسکٹ پوائنٹس اسکور کئے فائنل میچ میں ریفریز اور ٹیکنکل آفیشلز کے فرائض زاہد افتخار احمد،احسان خان،ثمر خانزادہ نے انجام دیئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here