ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی راجہ دھاریجو کا اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کا دورہ

0
1399

ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی راجہ دھاریجو کا اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کا دورہ
برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے گئے نمائشی میچ کو بحیثت مہمان خاص دیکھا اور کھلاڑیوں سے گفتگو بھی کی
اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا
کراچی :(اسٹآف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی راجہ دھاریجو نے جمعہ کی شب لنڈی کوتل نارتھ ناظم آباد میں واقع اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کا دورہ کیا انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ، اسماء علی شاہ ، ایس ایس پی اعجاز الدین ، گلفراز خان اور دیگر بھی موجود تھے ، مہمانوں کا اولمپئین اصلاح الدین صدیقی اور اولمپئین ایاز محمود نے استقبال کیا اس موقع پر ڈی سی سینٹرل راجہ دھاریجو اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونیوالے میچ سے محظوظ بھی ہوئے انکا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً گفتگو بھی کی اور اکیڈمی کے جونیئر کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھایا ۔ اولمپئین اصلاح الدین نے اولمپئین ایاز محمود ، اولمپیئن کاشف جواد اور سابق انٹرنیشنل مبشر مختار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل راجہ دھاریجو اور انکی پوری ٹیم کو اکیڈمی کا دورہ کروایا ، اکیڈمی کے پویلین میں قائم کانفرنس روم ، چینجنگ رومز ، جم کا وزٹ کروایا اس موقع پر ڈی سی سینٹرل ہاکی کے سنہرے ادوار کی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے لگی ہوئی تصاویر سے بھی محظوظ ہوئے اور تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔ اسکے بعد ڈی سی سینٹرل اور انکی پوری ٹیم نے اسٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیئے گئے ہاسٹل کا دورہ بھی کیا ، ہاسٹل میں قائم جم ، رومز ، کینٹین ، ٹی وی لائونج اور دیگر ایریاز کا دورہ کیا ، ڈی سی سینٹرل ہاسٹل میں دستیاب سہولیات کو دیکھتے گئے اور تعریفیں کرتے رہے ڈیڑھ گھنٹے طویل وزٹ کے بعد انہوں نے اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں موجود تمام سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اکیڈمی میں ہاکی میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا جسے اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے قبول کرتے ہوئے انہیں ہاکی میچ کھیلنے کی دعوت بھی دی جو عنقریب منعقد ہوگا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here