سابق ورلڈ چمپئن محمد یوسف کا اسنوکر کے فروغ کے لیے نجی کلبز اور اکیڈمیوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

0
1086

سابق ورلڈ چمپئن محمد یوسف کا اسنوکر کے فروغ کے لیے نجی کلبز اور اکیڈمیوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
کراچی (طلعت محمود اسپورٹس رپورٹر) سابق ورلڈ چمپئن محمد یوسف کا اسنوکر کے فروغ کے لیے نجی کلبز اور اکیڈمیوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان۔ اسنوکر اکیڈمیز اینڈ کلبز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد۔پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر عمیر احمد عرفانی کی بھرپور تعاون کی یقین دھانی۔ اسنوکر اکیڈمیز اینڈ کلبز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مقامی کلب میں تقریب حلف برداری اور تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سابق ورلڈ چمپئن جناب محمد یوسف نے نجی کلبز اور اکیڈمیوں کی اسنوکر کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کی صدارت اسنوکر اکیڈمیز اینڈ کلبز ایسوسی ایشن کے سندھ کے صدر ڈاکٹر سید قاسم نے کی۔ پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر عمیر احمد عرفانی نے اسنوکر کے فروغ اور ترقی کے لیے اپنی فیڈریشن کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے معروف کلبز اور اکیڈمیز عہدیداروں میں رکنیت کی اسناد تقسیم کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here