کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے تحت کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال کے مقابلے 17تا 23 اکتوبر ضلع کورنگی کے مختلف گراؤنڈ پر منعقد ہونگے

0
1103

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے تحت کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال کے مقابلے 17تا 23 اکتوبر ضلع کورنگی کے مختلف گراؤنڈ پر منعقد ہونگے
کھیلوں کو فروغ اور میدانوں کو فعال بنا نے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن کا انتظامات کے معائنے کے لئے مختلف گراؤنڈ کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020ء کے تحت پہلے مرحلے میں کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال کے مقابلے 17تا 23 اکتوبر ضلع کورنگی کے مختلف کھیلوں کے میدانوں پر منعقد ہوں گے اس حوالے سے بلدیہ کورنگی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے،راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی،کورنگی،لانڈھی جیم خانہ،غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل کالونی اور کالونی اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم ملیر پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے تزئین و آرائش کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچا یا جارہا ہے،گزشتہ روز میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے ڈائریکٹر پارکس سروسز بلدیہ کورنگی محمد جاوید کے ہمراہ اسپورٹس فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کے معائنے کے لئے مختلف گراؤنڈز کا دورہ کیا اس موقع پر فیسٹیول کے متعلقہ ایونٹ کے آرگنائزرز اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کو فعال اور اسے آباد کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا انہوں نے بتا یا کہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر شہریار گل کی ہدایت پر فیسٹیول کے تمام وینو پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے انتظامات جاری ہیں میدانوں سے گھاس کی کٹائی اور دیگر سہولتوں کو یقینی بنا یا جارہا ہے اس موقع پر انہوں نے محکمہ سالڈ ویسٹ کو ہدایت کی کہ اسپورٹس فیسٹیول کے تحت ٹورنامنٹ کے تمام مقامات اور اس کے اطراف صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here