وفاقی اردو یونیورسٹی کے4 طلبہ کوپی ایچ ڈی جبکہ 20طلبہ کوایم فل کی اسناد تفویض

0
1550

وفاقی اردو یونیورسٹی کے4 طلبہ کوپی ایچ ڈی جبکہ 20طلبہ کوایم فل کی اسناد تفویض
وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق(GRMC) کا44واں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی صدارت میں منعقد ہوا۔تلاوت کلام ِ پاک کی سعادت پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہدنے حاصل کی۔ اجلاس میں قائم مقام ر جسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹرمحمد زاہد، رئیس کلیہ نظمیات ِ کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسرڈاکٹرمسعود مشکور صدیقی، شعبہ معاشیات ڈاکٹر غلام رسول لکھن،انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین،انچارج کلیہ معارف ِ اسلامیہ ڈاکٹررابعہ مدنی بطورارکین جبکہ راشدہ خاتون (ڈپٹی رجسٹراراکیڈمک)نے شرکت کی۔ اجلا س میں چار(4)طلبہ کو پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں وقار احمد ولد شکیل احمد(شعبہ ریاضیاتی علوم)،بشیر احمد ولد عبدالرحمن چنا(شعبہ سندھی)،سکندر حیات ولد فاتح الرحمن (شعبہ عربی)اور شمائلہ سلیمان بنت محمد سلیمان (شعبہ اردو،اسلام آباد کیمپس)جبکہ بیس(20)طلبہ کو ایم فل کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں جان عالم ولد اکبر حسین،صدف اقبال بنت محمد اقبال(کیمیاء)،طاہر اقبال بنت محمد اقبال(ابلاغ ِ عامہ)، عبدالرحمن ولد محمد یوسف،انعم علی بنت علی محمد(حیاتی کیمیاء)،سدرہ کنول بنت محمد الیاس (شعبہ خرد حیاتیات)،نعمت نظیر بنت نظیر حسین (فارماسیوٹیکل کیمسٹری،فارمیسی)،عبدالمنان ولد عبدالعلیم مخدوم(سندھی)،سیدہ یاسمین بنت سید محمد ریحان(اسلامیات)،اسمٰعیل خان ولد ناور خان،فرح ناز بنت شوکت حیات(عربی)،نازیہ خلیل عباسی بنت محمد خلیل عباسی،زوباریہ نور بنت نور محمد،سعدیہ افتخار بنت محمدافتخار احمد،سعیدہ خاتون بنت میر افضل(اُردو،اسلام آباد)،سونیا بنت مراد علی،عرفان قیوم بنت عبدالقیوم (اطلاقی طبیعیات اسلام آباد)،سعد علی ربانی ولد حسین علی ربانی(معاشیات،اسلام آباد)،محمد عرفان خان ولد احمد خان (اردو، اسلام آباد)اورفائزہ انیس بنت محمد انیس (فارماکولوجی،فارمیسی) شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here