راشد منہاس شہید نشان حیدر انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ شایان شان انداز میں منعقد کیا جائیگا

0
1422

راشد منہاس شہید نشان حیدر انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ شایان شان انداز میں منعقد کیا جائیگا
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر کی آرگنائزینگ کمیٹی کو ہدایت
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے کہاکہ ملک کے عظیم سپوت راشد منہاس شہید نشان حیدر انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ شایان شان انداز میں منعقد کیا جائے یہ اعلان انہوں نے ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان صدر KBBA سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا اس موقع پر شاہ زیب رضا کیانی ایڈوکیٹ اور ٹورنامنٹ کے میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد بھی موجود تھے ارشاد علی سوڈھر نے کہاکہ یہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ 25اکتوبر تا یکم نومبر ہم ملک کے عظیم سپوت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہ ٹورنامنٹ منعقد کررہے ہیں جس میں ضلعی انتظامیہ جنوبی کی بھر پور سرپرستی ہوگی انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں امپائرنگ کا معیار اعلیٰ اور بلند ہو اور میڈیا کو بروقت ٹورنامنٹ کی تفصیلات فراہم کی جائیں انہوں نے اس موقع پر بلدیہ جنوبی کے ڈائریکٹر محکمہ باغات عاصم علی خان کو ہدایت کی کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی کی تزئین و آرائش کا کام شروع کروائیں انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ دوران ٹورنامنٹ باسکٹ بال کورٹ پر جراثیم کش اسپرے اور صفائی و ستھرائی کے مکمل انتظامات کئے جائیں غلام محمد خان نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر کو سے درخواست کی کہ وہ آرگنائزنگ کمیٹی کا سرپرست اعلیٰ بنیں جو انہوں نے قبول کرلی جبکہ غلام محمد خان نے ان کو ٹورنامنٹ کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا ٹورنامنٹ کے لئے انٹر نیشنل عبدالناصر کو چیئر مین،طارق حسین کو سیکریٹری،محمد یعقوب کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر،زاہد ملک امپائر منیجر،اشرف یحییٰ گراؤنڈ کمیٹی کے چیئر مین ہونگے جبکہ بلدیہ جنوبی کے ڈائریکٹر اسپورٹس آصف عظیم کو ٹورنامنٹ کا کوارڈینٹر نامزد کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here