ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں کرونا وائرس کے80 ہزار ٹیسٹ ہوئے

0
1151

جامعہ کراچی میں کرونا وائرس کی تشخیص کی استعداد پیدا ہوئی، پروفیسر اقبال چوہدری کا جامعہ کراچی میں خطاب
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری وائرولوجی کا جدید تجربہ گاہ ہے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ کے تعاون سے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی میں موجودہ وبائی صورتِ حال میں 80ہزار سے زیادہ پی سی آر پر مبنی کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے، جس سے اس ادارے کی تحقیقی استعداد کا اندازہ ہوتا ہے، یہاں روزانہ ایک ہزار ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، چند ماہ قبل سندھ حکومت نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی جدید بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری کی تکمیل کے لیے تقریبا ًساڑھے پانچ کروڑ روپے(RS.58.28million)مختص کیے تھے، جامعہ کراچی میں کرونا وائرس کی تشخیص کی استعداد پیدا ہوئی۔
یہ بات بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہی۔
پروفیسر اقبال چوہدری نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کی اس کارکردگی پر ادارے کے محقیقین اور اسٹاف کی دن رات کی کوششوں کو سراہا، انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکڑ عذرا فضل پیچو کے مسلسل تعاون کو بھی سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی ایک جدیدتحقیقی ادارہ ہے جو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی کے زیر انتظام کام کرتا ہے، اس کی تمام تجربہ گاہیں صحت کے عالمی ادارے کے معیار کے عین مطابق ہیں جہاں وائرولوجی سے متعلق تقریباً تمام ٹیسٹ انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے، انہوں نے کہاماہرین اور جدید پی سی آر مشینیں و دیگر جدید ساز وسامان اس دارے کی خصوصیات میں شامل ہے۔
شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن، چیئرپرسن ڈاکٹر پیجوانی میموریل ٹرسٹ محترمہ نادرہ پنجوانی اور حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز لطیف جمال نے پروفیسر اقبال چوہدری اور اُن کی ٹیم کواس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here