میئر کراچی کی طرح ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی بے اختیار ہیں، اور جلد ہی وہ بھی اختیارات کا رونا روتے دکھائی دیں گے

0
1141

میئر کراچی کی طرح ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی بے اختیار ہیں، اور جلد ہی وہ بھی اختیارات کا رونا روتے دکھائی دیں گے
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) خرم شیر زمان انہوں نے کہا کہ ہم ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی سے معلوم کرنے آئے تھے کہ ان کے کراچی کے حوالے سے کیا پلان ہیں؟ ہم جاننا چاہتے تھے 12 سال میں جو تباہی ہوئی وہ کس طرح بہتر ہوگی؟سندھ حکومت تو چار سال میئر کو ہی ذمہ دار کہتے رہی، اب ایڈمنسٹریٹر پیپلز پارٹی کی مرضی کے ہیں تو وہ انہیں اختیارات بھی دیں، ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نےبتایا کہ ان کے ضابطے میں نہیں آتا اور ایڈمنسٹریٹر کے ماتحت صفائی کا نظام بھی نہیں آتا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی ان کے ذمہ نہیں،ٹرانسپورٹ کا نظام بھی ایڈمنسٹریٹر کے اختیار میں نہیں آتا ،سمجھ نہیں آتا اتنی بڑی بلڈنگ میں ایڈمنسٹریٹر کیا کریں گے؟
روزانہ کی بنیاد پر مسائل کو کون حل کرے گا؟
ہماری ہمدردی ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ ہیے مگر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بے اختیار ہیں،ہم مراد علی شاہ کے بھاشن سن سن کر تھک گئے ہیں، اب احتجاجاً ان وزراء کے گھروں تک جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوٹ بنانے کی مشین ہے،اس بلڈنگ کے اندر کھربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے ، بلڈنگ بننے کی ایک اینٹ کے بھی پیسے لیے جاتے ہیں، سندھ حکومت اداروں میں ان کو بٹھاتے ہیں جو ان کو پیسے کما کر دے سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here