سوک سینٹر یونیورسٹی روڈ سے ڈسکو بیکری گلشن چورنگی تک تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے دوران درجنوں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا

0
1261

پبلک اراضی کو پبلک کے استعمال میں لانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ممکن بنایا جارہا ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمدعلی شاہ
کراچی:( اسٹاف رپورٹر/ طلعت محمود) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی وڈپٹی کمشنر ایسٹ محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ شاہراہیں تجاوزات سے پاک ہوں تو اردگرد کی خوبصورتی کو اجاگر کرتی ہیں، ضلع شرقی کی خوبصورتی کو داغ لگانے والی ان تجاوزات وناجائز تعمیرات کا ہر ممکن طور پر خاتمہ ممکن بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بلدیہ شرقی زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی سوک سینٹر یونیورسٹی روڈ سے ڈسکو بیکری نزد گلشن چورنگی تک تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے دوران کیا مہم کے دوران دکانوں کے آگے مختلف نوعیت کی تجاوزات سمیت دکانوں کے آگے کی گئ ناجائز تعمیرات کو مسمار کیا گیا جسے ہٹانے کے بعد یونیورسٹی روڈ کافی حد تک تجاوزات سے پاک ہو گئ ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تجاوزات وناجائز تعمیرات کے خاتمے کے بعد اس بات کو ممکن بنایا جائے کہ یہ دوبارہ قائم نہ ہوں اور جو کوئ اس کی خلاف ورزی کرے اس کیخلاف قانونی کاروائ عمل میں لائ جائے انہوں نے کہا کہ پبلک اراضی کو پبلک کے استعمال میں لانے کیلئے تجاوزات کے خاتمے کو ممکن بنایا جارہا ہے اس موقع پر شہریوں نے تجاوزات وناجائز تعمیرات کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمدعلی شاہ اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا تجاوزات کیخلاف مذکورہ کاروائ کے دوران ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ شرقی کے افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here