سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی، داخلوں میں 10 ستمبر،2020 تک توسیع

0
1643

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی، داخلوں میں 10 ستمبر،2020 تک توسیع
کراچی:(اسٹاف رپورٹر/طلعت محمود) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ داخلہ کی حتمی تاریخ میں 10 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ یہ داخلے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز، میڈیا اسٹڈیز، کمپیوٹر سائنس، انوائرنمنٹل سائنسز اکائونٹنگ اینڈ فنانس، انگلش، ڈولپمینٹ اسٹڈیز، سافٹ ویئر انجنیئرنگ اور آرٹیفشل انٹلیجنس اینڈ میتھامیٹکس اورایجوکیشن میں ہو رہے ہیں۔ جبکہ کمپیوٹر سائنسز اور میڈیا اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی میں بھی داخلے ہورہے ہیں۔
داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن فارمز سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.smiu.edu.pk پر جمع کرایا جاسکتا ہے۔
رجحان ٹیسٹ 12 اور 13 ستمبر،2020 کو سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here