یوتھ اسپورٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن سمیت سندھ بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے کوشاں ہوگی۔محی الدین شیخ

0
1546

آرگنائزیشن کے روح رواں معروف اسپورٹس آرگنائزر و فزیکل ایجوکیشنسٹ رمیز راجہ کی سالگرہ کی تقریب سے فائونڈر ممبرز کا خطاب۔ اسپورٹس شخصیات کی شرکت۔فروغ کے لیئے تعاون درکار ہے۔رمیز راجہ
حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر) یوتھ اسپورٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن سمیت سندھ بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے کوشاں ہوگی۔اس ضمن میں ہمارا حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی، حیدرآباد ڈویژنل بیس بال، والی بال، فینسنگ، آرچری، ٹگ آف وار، سافٹ بال ایسوسی ایشنز سمیت مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز، پی ڈی پی فائونڈیشن، برٹش اسپورٹس، مختلف اسپورٹس اکیڈمیز سے کووآرڈینیشن ہوا ہے اور انشاءاللہ بہتر نتائج کی امید ہے”۔ان خیالات کا اظہار یوتھ اسپورٹس آرگنائزیشن کے فائونڈر ممبر و انچارج سیکریٹری حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن محی الدین شیخ نے آرگنائزیشن کے روح رواں معروف اسپورٹس آرگنائزر و فزیکل ایجوکیشنسٹ رمیز راجہ کی سالگرہ کی تقریب میں موجود اسپورٹس شخصیات سے گفتگو میں کہی۔اس موقع پر مدعو شخصیات میں حیدرآباد اولمپک کے صدر خرم رفیع صدیقی،خازن سید سلمان جعفری،حیدرآباد ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان دیسوالی، سیکریٹری جنرل پرویز احمد شیخ، خازن عمران خان، آرچر ی کے سید مسرت علی شاہ، ٹگ آف وار کے زاہد بلوچ، بیس بال کے سید عدنان، زاکر علی،ظہیرالدین،پی ڈی پی فائونڈیشن کے صدر احمد نواز، تائیکوانڈو اکیڈمی کے فیصل خان، جمناسٹک اکیڈمی کے محمد بخش، حیدرآباد کے معروف کوالیفائیڈ والی بال کوچ حصرت احمد اور دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر رمیز راجہ نے اپنے خطاب میں بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر آرگنائزرز کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آپ سب کے ساتھ کی بدولت انشاءاللہ ہم نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کے لیئے بہترین مواقع فراہم کرینگے۔ رمیز راجہ کو آن لائن مبارکباد دینے والوں میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و مینیجر پاکستان وومین ٹگ آف وار ٹیم عائشہ ارم، فرسٹ کلاس کرکٹر و سینیئر بیس بالر تحسین چنہ،پاکستان وومین سافٹ بال ٹیم کی کپتان ارم خان،ترجمان سندھ اولمپک عبدالرحیم راجپوت، سماجی رہنما سفیان صدیقی اور دوستوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here