سیسی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منصورمعطر ریٹائرہوگئے

0
1423

سیسی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منصورمعطر ریٹائرہوگئے.
کراچی:(اسٹاف رپورٹر)سندھ سوشل سیکورٹی کے شعبہ تعلقات عامہ تربیت و تحقیق کے گریڈ18 کے سینئرآفیسر منصور معطر صدیقی 17، اگست 2020 کو 60 برس کی عمر میں ملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔ انہوں نے بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز 19 ستمبر1998ء؁ کو سیسی میں ملازمت اختیار کی۔ منصور معطر صحافت کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ معروف براڈ کاسٹر، اسکرپٹ رائٹر اور وائس اوور بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 22سال ادارے کی خدمت کی۔ سیسی میں ملازمت سے قبل منصور معطرکے 2ہزار سے زائد آرٹیکلز اورکالم ملک کے مختلف اخبارات و جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ ان کے اعزاز میں ادارے کی جانب سے ایک الوداعیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیسی کے وائس کمشنر طارق انور کھوکھر نے ادارے کیلئے ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں اعزازی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here