کے ایم سی کرکٹ ٹیم بحال،اسپورٹس گالا اور سٹی میراتھن کرانے کا اعلان

0
1269

کے ایم سی کرکٹ ٹیم بحال،اسپورٹس گالا اور سٹی میراتھن کرانے کا اعلان
شہر کراچی امن اور کھیل سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔افتخار شالوانی
کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں باسکٹ بال،ٹینس،جمناسٹک کورٹ سمیت مکمل فعال بنا یا جائیگا،تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
کراچی کی اسپورٹس تنظیموں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے ایدمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کا خطاب
ٰٓکراچی (طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے اعلان کیا ہے کہ تیسری سٹی میراتھن 24جنوری2021ء کو شاندارانداز میں منعقد ہوگی اور کوشش ہو گی کہ یہ میراتھن بین الاقوامی سطح پر اپنا ریکارڈ درج کرائے،شہر کراچی امن اور کھیل سے محبت کرنے والے کا شہر ہے اس کے بین الاقوامی تشخص کو ہر سطح پراُجاگر کیا جائیگا یہ اعلان انہوں نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یہ استقبالیہ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن،شمسی ٹینس اکیڈمی،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپکس کے اشتراک سے بحیثیت کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی شہر قائد میں کھیلوں کے فروغ اور بھر پور سرپرستی پر دیا گیا تھا۔تقریب میں شہر کی کھیلوں کی تمام تنظیموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی افتخار شالوانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک وہ اس منصب پر ہیں کے ایم سے کے دیگر شعبوں کی طرح شہر میں کھیلوں کو فروغ اور سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھوں گا اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ آج سے KMC کی کرکٹ ٹیم مکمل بحال کررہا ہوں اور اب کراچی میں کرکٹ کا جو بھی ایونٹ ہوگا KMC کی ٹیم سے میں حصہ لے گی انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے دیگر شعبوں کی ٹیموں کو بھی مشاورت کے بعد جلد بحال کردیا جائیگا افتخار شالوانی نے کہاکہ KMC کے زیر انتظام تمام پارکس باسکٹ بال اور ٹینس کے کورٹ تعمیر کئے جائینگے تاکہ کھیل کو نچلے شعبے تک فعال بنا یا جاسکے اس حوالے سے محکمہ کھیل کو فوری عملدرآمد کرنے کے لئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے افتخار شالوانی نے مزید کہاکہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کو بین الاقوامی سطح کا اسپورٹس سرگرمیوں کا مرکز بنا یا جائیگا انشا اللہ چند ماہ میں اسپورٹس کمپلیکس پر جاری ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کو مکمل کرلیا جائیگا انہوں نے سوئمنگ پول کی تزئین و آرائش پر KMCشعبہ اسپورٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹینس ارینا ہر حال میں 25دسمبرتک مکمل کرلیا جائے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے اس موقع پر شہر کراچی کے معروف اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان کی کھیلوں کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور انہیں شہر قائد کا عظیم اسپورٹس آرگنائزر قرار دیا استقبالیہ سے خالد جمیل شمسی،شاہدہ پروین کیانی،بیگم اسماء محمد علی شاہ،احمد علی راجپوت،محمد ارشد اور خورشید شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر محمد اخلاق،مخدوم ریاض،انجینئر محفوظ الحق،ماسٹر اصغر بلوچ،عارف اعوان ایڈوکیٹ،حمیرہ صدیقی،اعجاز قریشی،محمد عمیر خان،خالد بروہی،سید ارم بخاری،ناہید فاطمہ،،حمیرہ صدیقی،کنور ایوب،محمد رفیق،نفیس احمد،نسیم احمد قریشی،عبدالحمید، غلام عباس جمال،خالد رحمانی،عظمت اللہ خان،نوشاد احمد خان،محمد نقی،اسد عباد علی اور دیگر موجود تھے استقبالیہ تقریب میں شہر قائد کے کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے با بائے کراچی ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی کو کھیلوں کے فروغ میں عظیم خدمات پر “قائد اعظم “حسن کارکردگی ایوارڈ دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here