شاہ فیصل،ملیر ماڈ ل،کورنگی اور لانڈھی کی اہم شاہراہوں سے برساتی پانی کو مکمل کلیئر کردیا گیا

0
1310

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا میونسپل کمشنر مسرور میمن کا سیلابی صورتحال میں ضلع کورنگی کا دورہ
شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی اولین ترجیح ہے۔نیئر رضا اور مسرور میمن کا ذمہ دران کو ہدایت
تمام وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر عوام کو سہولتیں پہنچا ئی جائے،عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے ریلیف پلان ترتیب دینے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کورنگی طوفانی بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری متحرک ہوگئی،چند گھنٹوں میں ضلع کورنگی کی تمام شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا دیا گیا، چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا،وائس چیئر مین سید احمر علی اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کا رات گئے تک ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ مختلف شاہراہوں اور گلیوں سے اپنی نگرانی میں برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا دیا،طوفانی بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جہاں ضلعی چیئر مین،وائس چیئر مین،میونسپل کمشنر سڑکوں پر موجود رہے وہیں یونین کمیٹیز کے چیئر مین وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز اپنے حلقہ انتخاب میں عوام کو ہنگامی صورتحال میں مدد کی فراہمی کے لئے پیش پیش رہے۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ طوفانی بارش کے فوری بعد شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی کاتفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت نکاسی آب کے حوالے سے جاری ہنگامی پلان پر عملدرآمد کا معائنہ مختلف شاہراہوں پر موجود رہ کر برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا یا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو سربراہان بھی موجود تھے،چیئر مین سید نیئر رضا نے رین ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد یقینی بنا نے اور عوام کو بروقت سہولتوں کی فراہمی پر بلدیہ کورنگی کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین خصوصاً محکمہ سالد ویسٹ بلدیہ کورنگی کے عملے کو شاباشی دیتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے قبل ازوقت نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات کی وجہ سے طوفانی بارش کے چند گھنٹوں کے اندر شاہراہوں سے برساتی پانی کو باآسانی نکاسی یقینی بنا دیا گیا انہوں نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کو در پیش مالی صورتحال کے باوجود ہم نے محدود وسائل میں اپنی عوام کیلئے بارش کو ذحمت نہیں بننے دیا اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور میمن نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو مزید برسات کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے رین ایمرجنسی پلان کو مزید فعال بنا نے اور تمام دستیاب مشنری اور افرادی قوت کو آن روڈ رکھنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ دوران برسات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کی جان و مال کو محفوظ بنا نے کے لئے ہنگامی ریلیف پلان ترتیب دیا جائے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے برساتی نالوں کا سرورے اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے انتظامات کے حوالے سے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here