یوم آزادی پر محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،محمد اسلم خان ڈائریکٹر ایجوکیشن

0
1236

یوم آزادی پر محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،محمد اسلم خان ڈائریکٹر ایجوکیشن
کراچی (اسٹاف رپورٹر/ طلعت محمود ) محمد اسلم خان ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی کی جانب سے یوم آزادی پر محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سید ابرار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لیاقت آباد عائشہ قمر، ڈپٹی ڈائریکٹر گلبرگ خدیجہ تسلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ ناظم آباد فیض بانو، انچارج ماحولیات لبنیٰ غزل سمیت تمام زون کے سپروائزر اساتذہ ملازمین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے تمام افسران و ملازمین کے ہمراہ پرچم کشائی کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں کی۔ جبکہ تقریب میں حالیہ ریٹائر ہونے والی صدر معلمات کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا و پھولوں کے گلدستے اور شیلڈ پیش کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here