جامعہ کراچی اورایرانی جامعہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
1455

جامعہ کراچی اور شیراز یونیورسٹی ایران کے مابین گذشتہ روز مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔جامعہ کراچی کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے جبکہ شیراز یونیورسٹی ایران کے چانسلرڈاکٹر حامد ندگارن نے دستخط کئے ۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت سائینٹفک اشتراک کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں جامعات نے مشترکہ طور پر تربیتی سیشنز کے انعقاد اور تحقیقی منصوبوں پر کام کرنے کا عہد کیا۔یہ بھی طے کیا گیا کہ تحقیقی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ تربیت یافتہ افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔تحقیقی مقالوں پر باہم اشتراک سے کام کیا جائے گا اور طلبہ کے تحقیقی منصوبوں کو بھی فوقیت دی جائے گی۔

علاوہ ازیں مذکورہ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں جامعات کے مابین فیکلٹی اور عملے کی تربیت کے حوالے سے پروگرام تشکیل دیئے جائیں گے اور بوقت ضرورت متعلقہ عملے کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ویڈیولنک کے ذریعے لیکچر سریز کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا جس کے ذریعے دونوں جامعات کے اساتذہ اور طلبہ نہ صرف معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے بلکہ ایک دوسرے کے تجربات سے بھی استفادہ کریں گے۔دونوں کے جامعات کے مابین اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے وسیلے سے ایک جامعہ کے طلباءدوسری جامعہ میں اپنا تعلیمی سلسلہ بھی جاری رکھ سکیں گے اور ساتھ ہی فیلڈ ٹرپس اورعصر حاضر کے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ لیبارٹریز اور اس میں موجود آلات کی مہارت حاصل کرنے کے لئے لیبارٹریز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

جامعہ کراچی: بی اے اور بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلانجامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے اور بی کام ریگولر سال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی کام ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 05 نومبر جبکہ بی اے ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 12 نومبر 2019 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔بی کام سال اول ،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5850 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 10300 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ۔

بی اے سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4650 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 8550 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم مطلوبہ دستاویزات اور فیس واﺅچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2013 ءیا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ کراچی: بی اے ،بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ،بی کام پرائیوٹ، بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ 11 نومبر2019 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے 1500 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

رجسٹریشن فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واﺅچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاﺅنٹرنمبر03 پر جمع کراسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here