کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی کھیل ہاکی کےنمائشی میچ کا شاندار انعقاد

0
1449

 

یوم آزادی تقریبات: کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی کھیل کےنمائشی میچ کا شاندار انعقاد، کمشنر کراچی الیون اور سیکرٹری سپورٹس الیون کے مابین دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ، سیدامتیازعلی شاہ سیکرٹری سپورٹس ویوتھ افیئرزسندھ مہمان خصوصی تھے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے گراؤنڈ پر جشن آزادی کی مناسبت سے پہلی بار کے ایچ اے میں نو تنصیب شدہ فلڈ لائٹس کی روشنی میں نمائشی میچوں کا شاندار انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی سید امتیاز علی شاہ سیکرٹری سپورٹس اور یوتھ افیئرز حکومت سندھ تھے۔جو کمشنر کراچی الیون اور سیکرٹری سپورٹس الیون کے درمیان کھیلا گیا میچ کافی دلچسپ رہا پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر حملہ کرتی رہی لیکن دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول اسکور نہ ہوسکا دوسرے ہاف کے ستائیسویں منٹ پر سیکرٹری سپورٹس الیون کی جانب سےطحہ رضا نے گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلادی جو آخر تک قائم رہی سیکرٹری سپورٹس الیون نے یہ مقابلہ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔دوسرآ میچ کراچی یوتھ اور حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ جبکے تیسرا میچ کراچی ہاکی اکیڈمی کے اندر 12 اور لڑکیوں کے مابین کھیلا گیا جو کے بوائز نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیت لیا ۔ اس ایونت کے ایمپائرز مینجر فیصل اسماعیل تھے جبکہ ایمپائرنگ کے فرائض اضغر علی، عرفان طاہر، قربان علی عاطف نور، نے سرانکام دیئے۔ تیکنیکل آفیشل کے فرائض ایم فیضان ندیم احمد ، عظمت پاشا، اخلاق بخاری اور مزمل حسین نے سرانجام دیئے۔حیدر آباد کے خضر اختر مین آف دی میچ قرار پائے ایان خان کے ایچ اے انڈ 12 اور عدیل کراچی یوتھ کی جانب سے ٹرافی کے حقدار قرار پائے
رنگا رنگ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور یوم آزادی کی مناسب سے میچ کئ آغاز سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقع پرننھی بچی فاطمہ حیدر نے سیکرٹری سپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پرسیکرٹری سپورٹس سندھ کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا انکے ہمراہ کے ایچ اے کےسرپرست اعلی عارف اللہ حسینی میجرر شاہنواز چیئرمین ڈسپلن کمیٹی کے ایچ اے، سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم مایہ نازاولمپین حنیف خان ، چیف انجنیئر اسلم مہر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ،چیئرمین کراچی یاکی ایسوسی ایشن گلفراز احمد خان، کراچی یاکی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد، نائب صدر کے ایچ اے ایس ایس پی اعجاز الدین ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری جاوید اقبال، جوائنٹ سیکرٹری عظیم خان، کے ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ ممبر محمد خالد، محمد علی خان ،محسن علی خان ماجد خان نسیم حسین، کوآرڈینٹرز کے ایچ اے اوصاف ربانی،فرید منصور اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شایقین کی بڑی تعداد موجود تھی

اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمارا ملک آج آزاد ہوا تھا اور اس گراؤنڈ پر خوشی ہے کے پہلی دفعہ فلڈ لائٹ میں میچ ہو رہے ہیں جس کے لئے خصوصی طور پر وزیر اعلی سندھ نے قومی کھیل کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی سپورٹ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قومی کھیل کی بحالی اور ترقی میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کےسرپرست اعلی عارف اللہ حسینی کا کہنا تھا کہ اسپورٹ بہترین کردار ادا کرتا ہے ہماری صحت کے لئے ہماری نشونما کے لئے اور معاشرے کے لئے تبدیلی لے کر آتا ہے۔ چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گلفراز احمد خان کا کہنا تھا کہ ہم جلد سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کرینگے ۔ چیف انجنیئر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اسلم مھر کی ثعریف کی جنکی کوشش سے اس کمپلیکس کو سجایا گیا ۔ اور آخر میں اولمپین حنیف نے قومی کھیل کی سرپرستی کرنے پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سندھ اور سیکرٹری سپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ کی کاوشوں کو سراہا ، سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین نےتقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس سندھ سید ماتیاز ولی شاہ اور دیگر مہمانوں کا قومی کھیل کی بہبود کے لئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔
تقریب کے اختتامی مرحلہ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سےانعامات تقسیم کئے گئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here