مسلمانوں کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا ، چانسلرجاوید انوار

0
193

سرسید یونیورسٹی میں جشن آزادی روایتی جوش و ولولہ سے منایا گیا.
جناح ملک و قوم کی ترقی و بہتری میں نوجوانوں کے کردار کو بڑی اہمیت دیتے تھے ۔ ۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ولی الدین
کراچی، 14/اگست 2020ء : سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلرجاوید انوار نے کہا کہ 14 اگست پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم دن ہے ۔ سن 1947ء میں آج کے دن برصضیر کے مسلمانوں کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا ۔ آج کے دن نہ صرف ہم اپنا قومی پرچم فضا میں بلند کرتے ہیں بلکہ اپنے قومی محسنوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتے ہیں ۔ آج کا دن اس عہد کی تجدید کا بھی دن ہے کہ ہم سب مل کر اپنے وطنِ عزیز کوترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کی بلند سطح پر لے جائیں گے ۔ وہ یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے اپنے اظہارِ خیال کررہے.
سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان، کموڈور (ر) سلیم صدیقی و دیگر کے ہمراہ کے ہمراہ پرچم کشائی کی ۔ ۔ اور اس موقع پر چانسلرجاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرارسید سرفراز علی اور کموڈور (ر) سلیم صدیقی نے پودالگاکر شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔
یومِ آزادی کی تقریب سادگی سے منائی گئی جس میں چند مخصوص شخصیات نے شرکت کی ۔ صحت کے حوالے حفاظتی اقدامات کا پورا خیال رکھا گیا ۔ اختتامِ تقریب پر معروف نعت خواں محمود الحسن اشرفی نے ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی ۔
چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک مرتبہ علیگڑھ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ تشکیلِ پاکستان کا اولین مقصد ایک ایسے جدید معاشرہ کا قیام تھا جو اسلام کی روح کے عین مطابق ہو ۔ تعلیم معاشرتی زندگی کی روح ہے ۔ سرسید احمد خان نے قیام پاکستان سے قبل ہی برصغیر کے مسلمانوں کو حصولِ علم کی طرف راغب کرنے کی تحریک کا آغاز کردیا تھا ۔ کیونکہ وہ جانتے تھے کہ علم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ۔ ۔ علم کی شمع روشن کیجئے، تاکہ یہ اجالا ہمارے ملک سے جہالت کی تاریکیوں کو ختم کردے اور ہم ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرسکیں ۔
اس یادگار موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے تجربے اور تدبر اور ان کی بے مثال لیڈر شپ کی وجہ سے مسلمانانِ ہند نے اپنے لیے ۴۱;241;اگست ۷۴۹۱ء کو ایک آزاد ملک پاکستان حاصل کیا ۔ قائداعظم محمدعلی جناح ملک و قوم کی ترقی و بہتری میں نوجوانوں کے کردار کو بڑی اہمیت دیتے تھے ۔ قائد نے فرمایا کہ پاکستان کو اپنے نوجوانوں پر ناز ہے ۔ بالخصوص طلباء پر جو مستقبل کے قومی معمار ہیں ۔ انھیں ڈسپلن، تعلیم اور عصری چیلنجز سے نمٹنے کی تربیت سے آراستہ ہونا چاہیئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here