علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 بیڈ منٹن ( گرلز) کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

0
1158

علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 بیڈ منٹن ( گرلز) کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا
مہمان خصوصی ناہید عابدہ ڈائریکٹرا سپورٹس ویمن اسپورٹس کمپلیلس گلشن اقبال تھیں
بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی کی طلبہ پلوشہ نے پہلی پوزیشن، سی آئی ٹی ٹیکنالوجی کی طلبہ حسنہ نے دوسری پوزیشن اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کی سمیعہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 بیڈ منٹن کے مقابلے( گرلز) کا انعقاد کیا گیا، اس مقابلے میں علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ، ماہینہ معین نے اس ٹورنامنٹ کو انو بھائی پارک کے بیڈمنٹن کورٹ میں منعقد ہوئے، حلیمہ بانو گرلز(اسپورٹس انچارج) اور اے ای ٹی اسپورٹس انچارچ طلعت محمود نے ان کی معاونت کے کی، بیڈمنٹن ( گرلز) ٹورنامنٹ کی مہمان خصوصی ڈائریکٹرا سپورٹس ویمن اسپورٹس کمپلیلس گلشن اقبال تھیں، انہوں نے اے آئی ٹی کی طالبات کے کھیل کی تعریف کی، اوران کی صلاحیتوں کو بہت سراہا، اوراے آئی ٹی کی طالبات کے لئے ویمن اسپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ فیس کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا، یہ مقابلے بروز پیر 14 مارچ کو منعقد ہوئے، بیڈ منٹن گرلز کے مقابلوں کے فائنل نتائج مندرجہ ذیل ہیں، بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی کی طلبہ پلوشہ نے پہلی پوزیشن، سی آئی ٹی ٹیکنالوجی کی طلبہ حسنہ نے دوسری پوزیشن اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کی سمیعہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی

ا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here