یوم استحصال پر جماعت علماء اسلام ضلع ملیر کے رہنمائوں و کارکنان کی ملیر پریس کلب کے سامنے یکجہتی کشمیر ریلی

0
1270

ملیر کراچی:(جمیل جوکھیو) یوم استحصال پر جماعت علماء اسلام ضلع ملیر کے رہنمائوں و کارکنان کی ملیر پریس کلب کے سامنے یکجہتی کشمیر ریلی ، احتجاج، بھارت کے خلاف نعرے بازی ، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے ، ریلی میں بڑی کارکنان کی تعداد موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے ، تفصیلات کے مطابق، یوم استحصال کے خلاف ملیر پریس کلب کے سامنے جماعت علماء اسلام ملیر کے عہدیداران و کاکرکنان کی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں عہدیداران احسان الله ٹکروی،اجمل شيرازی،قاري حماد لونڈ ، صبغت اللہ لاکھو، قاری ابوطلحہ ، حاجی اسماعیل مگسی و دیگر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی کل بھی شہہ رگ تھی آج بھی شہہ رگ ہے ، 2 منٹ کی خاموشی کر کے کشمیر آزاد نہیں کروایا جا سکتا، کشمیر کی آزادی کے لئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے جو مولانا فضل الرحمان ہی کر سکتے ہیں،ہمارے خون کے اندر کشمیر کے لیے محبت بھری ہوئی ہے جو خون کے آخرئ قطرے تک رہے گی، موجودہ بد نیت حکومت نے کشمیر کا سودہ کر دیا ہے جو جے یو آئی کے کارکنان ناکام بنائینگے، جے یو آئے کے کارکنان کو 24 گھنٹے کے لئے اجازت دی جائے کشمیر کو آزاد کر دکھائینگے، جماعت علماء اسلام کارکنان کے فلک شگاف نعرے کشمیر بنے گا پاکستان ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here