یوسی 5 محمودآباد و ملحقہ علاقوں میں سڑکوں کی استرکاری

0
1459

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر ہوئے اجازت ملنے کے بعد ضلع شرقی میں ترقیاتی کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور
ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر منتخب بلدیاتی نمائندگان و عوام کا چئیرمین شرقی معید انور کو خراج تحسین
کراچی :چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں ترقیاتی کاموں کی اجازت ملنے کے بعد ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں، مختلف یوسیز میں جاری ترقیاتی کام ٹینڈر ہونے کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعطل کا شکار تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین ایم اینڈ ای کمیٹی و یوسی وائس چئیرمین خرم شہزاد ودیگر کے ہمراہ یوسی 5محمودآباد وملحقہ علاقوں میں روڈ کارپیٹنگ کے کاموں کے معائینے کے دوران کرتے ہوئے کیا انہوں نے محمودآباد کے مکینوں کو ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر مبارکباد پیش کی، یہ تاثر غلط ہے کہ جانے کے دن قریب آرہے ہیں تو ترقیاتی کاموں سر انجام دئیے جا رہے ہیں ایسا نہیں ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہوئے اب اجازت ملنے پر ٹینڈرز ہونے والےکام فوری طور پر مکمل کئے جا رہے ہیں یوسی وائس چئیرمین خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی کاوشوں سے ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے یوسی 1 سے 6 تک سڑکوں کی استرکاری سمیت دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے افسران سمیت علاقہ معززین بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here