میونسپل کمشنر ایسٹ کا اے بی سینیا لائین میں سڑک کی تعمیر اور علامہ اقبال لائبریری کا معائنہ

0
1282

میونسپل کمشنر ایسٹ کا اے بی سینیا لائین میں سڑک کی تعمیر اور علامہ اقبال لائبریری کا معائنہ
لائبریریز کی صورتحال بہتر بنا کر شہریوں کے مطالعے کے ذوق کو بیدار کریں گے، شعیب احمد ملک
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک نے اے بی سینیا لائین میں سڑکوں کی استرکاری اور علامہ اقبال لائبریری جگر مراد آباد روڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ لینے کے ساتھ سڑک کی تعمیر کے دوران میٹیریل کی مقدار کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ معیار کو ہر صورت ترجیح دی جائے تاکہ ترقیاتی کاموں سے شہری طویل عرصے تک مستفید ہوسکیں، غیر معیاری کام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،جگر مراد آباد روڈ پر موجود علامہ اقبال لائبریری کا انہوں نے اچانک معائنہ کرتے ہوئے ریڈرز کو دی جانے والی سہولیات سمیت کتابوں کے ذخیرے کا معائنہ کیا اور موجود افسران کو ہدایت کی کہ لائبریریز ایک اہم ذریعہ ہیں جس کے ذریعے بچوں، نوجوانوں میں مطالعے کا ذوق پروان چڑھایا جاسکتا ہے انٹرنیٹ کے اس دور میں بھی کتب بینی کی اہمیت اپنی جگہ ہے البتہ لائبریریز کو ای سسٹم سے منسلک کرنا ضروری ہے، لائبریریز کوبہتر کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے کہ لوگ اس کی طرف متوجہ ہوں ماحول بہتر بنانے کے ساتھ کتب ورسائل کے بہترین ذخیرے کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر سلمان الرحمن میمن، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز ندیم زیدی، نجم الحسنین اور سلیم فاروقی ودیگر بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here