عمیرعلی انجم نے اپنے حصے کی شمع حق روشن کردی ہے۔انتظاراب معززعدالت کے فیصلے کاہے ذاتی مفادات کا حصول ہمارے منشور کا حصہ نہیں ہے بانی ممبر ،نائب صدر نیوز ایکشن کمیٹی پاکستان سیدمحبوب احمدچشتی

0
1530

نیوز ایکشن کمیٹی نے صحافتی تنظیموں سے پہلے صحافی برادری کے لیئے آواز بلندکی ،سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکرکے اخلاقی فتح حاصل کی
کنونیرنیوز ایکشن کمیٹی کی انقلابی صحافتی رہنمائی کومشعل راہ بناکرانشا اللہ تعالی ہم ذہنی وجسمانی طور پرتیارہیں سندھ ہائیکورٹ میں ڈبل سواری پر عائد پابندی کے حوالے سے نتیجہ کچھ بھی آئے ہمیں اپنی اعلیٰ عدالتوں پرمکمل یقین ہے اوررہیگا
کراچی(اسٹاف رپورٹ )شہرقائدمیں مسلسل دو ماہ سے لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں معیشت کا پہیہ بری طرح جام ہو گیا ہے جس پر وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کو نرم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے لیکن اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد کر کے شہریوں کیلئے نئی مشکلات پیدا کر دی گئیں ہیں ذرائع کے مطابق صحافیوں پرڈبل سواری پابندی کے حوالے سے کنوینرنیوز ایکشن کمیٹی پاکستان نوجوان صحافی عمیر علی انجم کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن اس وقت ایک نیا رخ اختیار کرگئی جب اعلیٰ عدالت نے اس اہم ایشو کو عوامی قرار دیتے ہوئے جلد از جلد ایس او پی بنانے کا حکم دے دیا جسٹس محمد علی مظہر سندھ پولیس اور سندھ حکومت پر برہم ہیں کہ شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے ایک طرف لاک ڈاؤن سے ٹرانسپورٹیشن کانظام معطل ہے تو دوسری جانب ڈبل سواری پر پابندی عائد کر کے شہریوں کو علیحٰدہ پریشان کیا جا رہا ہے ڈبل سواری کے کیس کی سماعت کے دوران 11مئی کو ایس اوپی بنا کر پیش کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ دیگر صورت میں قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا اس وقت کورونا وائرس سے درپیش مسائل کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے راشن کی تقسیم کا عمل اب بھی سفید پوشوں کی دسترس سے دور ہے اور بیش تر سفید پوش مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں دیگر اقدامات مزید مشکلات پیدا کر رہے ہیں موٹر سائیکل سوار کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کا پہلا ہتھیار ثابت ہوتے ہیں اسی لئے جسٹس محمد علی مظہر نے سندھ حکومت سے ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے ایمرجنسی میں ہر گھر تک ایمبولینس سروس کی فراہمی کو یقینی بنا دیا ہے تو پھر ڈبل سواری پر پابندی پر سوچا جا سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے تو ایس ا و پیز بنا کر پیش کیا جانا ازحد ضروری ہے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کا معاملہ ان دنوں اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اس انقلابی جدوجہد کا آغاز کرنے کا بلاشبہ کریڈٹ عمیرعلی انجم کو جاتاہے زیر سماعت کیس میں ڈبل سواری کو فرسٹ ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس کے طور پر لیا جا رہا ہے دوسری جانب شہری لاک ڈاؤن کی صورتحال سے شدید نالاں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچا کیلئے حکمت عملی اپنی جگہ مگر بنیادی انسانی قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب برتنا چاہئیے لوگ اکتاہٹ کا شکار ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ انہیں ناکارہ بنانے کی حکمت عملی پر بھی کام کیا جا رہا ہے کراچی کا بند ہو جانا ملکی معیشت کیلئے سنگین خطرہ ہے حکومت کو اس سلسلے میں اہم نوعیت کی ایس او پیز سے آویزاں کرنا چاہئیے نائب صدر سید محبوب احمد چشتی نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ سندھ ہائیکورٹ میں ڈبل سواری پر عائد پابندی کے حوالے سے نتیجہ کچھ بھی آئے ہمیں اپنی اعلیٰ عدالتوں پرمکمل یقین ہے اوررہیگایہاں اللہ تبارک تعالی نے ہمیں اس طرح سے سر خروکردیاکہ نیوز ایکشن کمیٹی پاکستان نے تمام صحافتی تنظیموں سے پہلے اپنے صحافی برادری کے لیئے آواز بلندکی اورسندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکرکے اخلاقی وصحافتی اقدارپرمشتمل فتح حاصل کرلی تھی کنونیرنیوز ایکشن کمیٹی پاکستان عمیرعلی انجم کی انقلابی صحافتی رہنمائی مشعل راہ بناکرانشا اللہ تعالی ہم ذہنی وجسمانی طور پرتیارہیں اور نیوز ایکشن کمیٹی پاکستان کا پہلا مقصد ہے اجتماعیت کوفروغ دینا ہے ذاتی مفادات کا حصول ہمارے منشور کا حصہ نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here