جامعہ کراچی: 22 طلباوطالبات کو ایم فل اورپی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض

0
1452

جامعہ کراچی: 22 طلباوطالبات کو ایم فل اورپی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی صدارت میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں 08طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 14 طلباوطالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں اختر احمد خلیل(انگلش)،سمیرفاروق،سارہ پرویز(پبلک ایڈمنسٹریشن)،احترام الحق(انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)،سلیم عباس(کلینکل سائیکولوجی)،سحر افشاں (یورپین اسٹڈیز)،ثنا احمد اور مدیحہ (بائیوکیمسٹری) جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں شہریار حمید (کیمسٹری ایچ ای جے)،حسین احمد(قرآن وسنہ)،سمیہ ستار(ایگریکلچر)،محمد نسیم (جیولوجی)،تہمینہ پرویز،رابعہ (اسلامک لرننگ)،اعجاز احمد (بائیوٹیکنالوجی)،ماریہ سکندر (اسپیشل ایجوکیشن)،سید شمیم احمد (اُردو)،عامر اقبال (اصول الدین)،ایم علی قریشی،ثاقب شہزاد،نوید علی(فزکس) اور سعدیہ ہاشمی انوائرمینٹل اسٹڈیز شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here