سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا کراچی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈبل سواری پر چالان اور شہریوں کی مشکلات پر وزیر اعلی’ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ کیلئے پیغام.

0
1669

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا کراچی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈبل سواری پر چالان اور شہریوں کی مشکلات پر وزیر اعلی’ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ کیلئے پیغام.

*کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن ضروری ہے مگر اس میں عوام کو بھوک یا دوا کے بغیر مرنے سے بچانا بھی ہمارا فرض یے۔ڈاکٹر فاروق ستار*
ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے کراچی کی سڑکوں پر ہماری مائیں،بہنیں،بیٹیاں جس دشواری کا سامنا کر رہی ہیں وہ باعث افسوس ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار
میڈیا اور صحافت سے وابستہ لوگ بھی اس مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار.
وزیر اعلی’ سندھ اور آئی جی سندھ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کراچی کے شہری ڈبل سواری پر پابندی اور چالان کے باعث کتنی دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار.
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈبل سواری پر چالان اور شہریوں کی مشکلات پر وزیر اعلی’ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام دیا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی’ سندھ اور آئی جی سندھ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کراچی کے شہری ڈبل سواری پر پابندی اور چالان کے باعث کتنی دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں سندھ پولیس کا رویہ ہماری ماں،بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ نامناسب ہے۔سب کے روزگار بند پڑے ہیں ایسے میں 550 کا چالان کوئی کیسے بھرے گا۔اگر کوئی غریب سودا لینے نکلے تو اسکے ساتھ نرمی کی جائے۔ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے کراچی کی سڑکوں پر مائیں،بہنیں،بیٹیاں جس دشواری کا سامنا کر رہی ہیں وہ باعث افسوس ہے۔میڈیا اور صحافت سے وابستہ لوگ بھی اس مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔آج ایک نومود بچے کی افسوسناک خبر ملی جسکو اسی دشواری کی وجہ سے بروقت ہسپتال نہیں پہنچایا جا سکا۔دوا لینے نکلنے والے،ہسپتال جانے والے یا کسی ضرورت یا پریشانی میں نکلنے والوں کے ساتھ ظلم نہ کیا جائے۔مشکل حالات میں 550 کا چالان بہت زیادہ ہے اسکو کم از کم 100 روپے کا کیا جائے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن ضروری ہے مگر اس میں عوام کو بھوک یا دوا کے بغیر مرنے سے بچانا بھی ہمارا فرض یے۔ہم سب کو مل کر اس برے وقت میں کام کرنا یے اور عوام کو پریشانی سے بچانا یے۔اللہ پاکستان سمیت تمام عالم انسانیت کو اس وبا سے محفوظ رکھے۔آمین میرا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی’ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ اس پالیسی کو بدلیں تاکہ لوگوں میں اشتعال انگیزی اور تکلیف نہ بڑھے اور صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بایر نکلنے کی نوعیت کو پوچھتے ہوئے رعایت دی جائے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here