حکومت سندھ ڈی۔پی ۔یو۔ ڈی کو کے ڈی اے میں ضم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کرے.کے۔ ڈی۔اے آفیسرز ایسوسی ایشن

0
1499

حکومت سندھ ڈی۔پی ۔یو۔ ڈی کو کے ڈی اے میں ضم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کرے.
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے۔ڈی۔اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ اور خاص طور پر صوبائی وزیرِبلدیات جناب سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گورننگ باڈی کے فیصلہ کے مطابق ڈائریکٹر پلاننگ اربن ڈیزائن کو کے ڈی اے میں ضم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے۔ 9 جنوری 2020 گورننگ باڈی کے اجلاس میں جس میں صوبائی وزیرِبلدیات جناب سید ناصر حسین شاہ جو کے اس باڈی کےچیرمین بھی ہے انھوں نے ہی اس کی کے ڈی اے میں ضم کرنے کی منظوری دی۔ مگر 4 ماہ گزرنے کے باوجود اور ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل کی اس جانب توجہ مبزول کرانے کے باوجود نوٹیفیکشن کا اجراء نہ ہونا پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا اس اہم شہری ادارہ کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے۔
لاک ڈاؤن کی اس بدترین صورت ِحال میں جبکہ ادارہ کی ریکوری بلکل صفر ہوگئی ہے۔ ادارہ کے ریٹائرڈ ملازمین پچھلے 2 ماہ سے اپنی پینشن کے لیے پریشان ہیں ۔لیکن باربارکی درخواست کے باوجود میڈیا پر بڑے بڑے دعویٰ کرنے والے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر بلدیات کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے کہ یہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ان حالات میں اپنی زندگی کیسے گزار رہیں ہونگے نہ ہی ان کو پینشن مل رہی ہےاور نہ ہی ان کو اپنے بقایاجات مل رہے ہیں ۔ اُسی گورننگ باڈی میں جس کی میٹنگ میں وزیر بلدیات نے ان ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا مگر افسوس وہ بھی وزیربلدیات کی عدم دلچسپی کی وجہ سے التواء کا شکار ہے۔
لہذا ہم وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے کیے ہوئے فیصلوں پر عمل درآمد کرائیں اور جلد سےجلد ڈائریکٹر پلاننگ اربن ڈیزائن کو کے ڈی اے میں ضم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کرائیں تاکہ ادارہ اپنے مالی معملات میں سندھ حکومت کا محتاج نہ رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here