سندھ ہائیکورٹ

0
1125

سندھ ہائیکورٹ
کراچی:(اسٹاف رپورتر) جعلی ڈومیسائل، پی آر سی کی بنیاد پر ملازمتیں دینے کا معاملہ
ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی درخواست کی سماعت
حکومت تحقیقات اور جوڈیشل کمیشن سے بھاگ رہی ہے ، خواجہ اظہار الحسن
پیش کی گئی انکوائری رپورٹ اطمینان بخش ہے ، وکیل این جی او
اگر درخواست گزار مطمئن نہیں تو ہم بھی انکوائرئ کا حکم دے سکتے ہیں ، جسٹس محمد علی مظہر
دو دو تین ہزار روپے دے کر جعلی ڈومیسائل بن رہے ہیں ، خواجہ اظہار
آپ پہلے قانون پر مطمئن کریں کس قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے ؟ عدالت
پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ کے سیکشن تھری میں طریقہ کار واضح ہے ، خواجہ اظہار
ڈومیسائل کی چار کیٹیگیریز موجود ہیں اور رولز بھی موجود ہیں ، خواجہ اظہار
دہرے ڈومیسائل کا کوئی قانون نہیں ہے ، خواجہ اظہار الحسن
ڈپلیکیٹ ڈومیسائل تو بن سکتا ہے مگر دہرا ڈومیسائل نہیں بن سکتا ،
کیا بیک وقت دو اضلاع یا صوبوں کا ڈومیسائل رکھا جاسکتا ہے ؟ عدالت
نہیں بن سکتا مگر یہاں دو صوبوں اور دو اضلاع کے ڈومیسائل بن رہے ہیں ، خواجہ اظہار
کراچی ، حیدرآباد اور سکھر کو اربن سندھ اور دیگر کو دیہی کہا گیا ہے ، خواجہ اظہار
ملازمتوں میں اربن سندھ کیلئے صرف 40 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے ، خواجہ اظہار
دہری پالیسی کی وجہ سے کراچی کا نوجوان سرکاری ملازمتوں سے محروم ہے، خواجہ اظہار
کیا کراچی کا نوجوان صرف فوڈ پانڈا کی ڈلیوری کا کام کرے گا ؟؟ خواجہ اظہار
ملازمتوں میں کوٹہ کی پالیسی متعصبانہ ہے
ملازمتوں میں شہری کوٹہ بھی عملاً کراچی کیلئے اب 12 فیصد رہ گیا ہے ، خواجہ اظہار
اس 12 فیصد میں بھی بیشتر جعلی ڈومیسائل والے ملازمتیں حاصل کررہے ہیں ، خواجہ اظہار
رپورٹ تو خود کہہ رہی ہے کئی ڈپٹی کمشنرز نے طریقہ کار سے لاعلمی کا اظہار کیا ، عدالت
ہم سرکاری وکلا سے رپورٹ پر بھی دلائل سنیں گے ، جسٹس محمد علی مظہر
فریق بننے کی خواہاں این جی او مشکوک ہے اس کی درخواست مسترد کی جاۓ ، خواجہ اظہار
عدالت نے خواجہ اظہار کے دلائل مکمل ہونے پر سماعت ملتوی کردی
سندھ حکومت کے وکیل کو دو دسمبر دلائل دینے کی ہدایت

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here