صحت تعلیم صفائی و ستھرائی کے نظام میں بہتری اولین ترجیح ہے،۔شہریار گل

0
1276

عوامی خدمات میں غفلت اور لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کرو نگا
تمام محکماجاتی سربراہان اپنے محکموں میں دفتری اوقات کو یقینی بنا ئیں،بائیو میٹرک سسٹم فعال بنا یا جائے
اپنے ذرائع آمدن کو بڑھانے پر بھر پور توجہ مرکوز کی جائے،21ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں بلدیہ کورنگی بھر پور تعاون کریگی
بلدیہ کورنگی تمام محکموں کو کارکردگی بہتر بنا نے کی ہدایت،ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنرشہریار گل کا بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان کے تعارفی اجلاس سے خطاب
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے کہا کہ عوامی خدمات میں غفلت اور لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کروں گا تمام محکمے عوامی خدمات کا فریضہ نیک نیتی اور ایمانداری کے انجام دیں،بنیادی صحت،تعلیم اور صفائی وستھرائی کے نظام میں بہتری اولین ترجیح ہے،تمام محکماجاتی سربراہان خود اور اپنے ماتحت عملے کے حاضری یقینی بنا ئیں،دفتری اوقات کی مکمل پابندی اور بائیومیٹرک سسٹم کو فعال بنا یا جائے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے اپنے زرائع سے آمد کو بڑھانے پر بھر پور توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی افسران کے پہلے تعاروفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن بھی موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر شہریار گل نے تمام محکموں کے سربراہان سے ملازمین اور جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیل طلب کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے حوالے سے محکمے اپنے کارکردگی کو فعال بنا ئیں گھوسٹ اور غیر حاضرافسران و ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا محکمہ اطلاعات بلدیہ کورنگی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مکمل تشہیر کرے گا تمام محکمے اپنی کارکردگی سے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کرینگے تاکہ عوام کے مسائل کو بروقت حل اور عوام کو بلدیہ کورنگی کی کارکردگی سے مکمل آگاہی فراہم کیا جاسکے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں تمام آمد و رفت کے راستوں اور شاہراہوں پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جائے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران سے کہاکہ وسائل کا رونا رونے سے بہتر ہے کہ اپنے ذرائع سے ہونے والی آمدنی کے نظام کو شفاف اور بہتر بنا یا جائے انہوں نے کہا کہ 21ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں بلدیہ کورنگی بھر پور تعاون کرے گی اور فیو میگشن مہم کا جلد آغاز کیا جائے اور تمام اسسٹنٹ کمشنر ز مہم کے دوران اپنے سب ڈویژن میں بھر پور تعاون کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here