وزیراعلی جام کمال کےنام سید سردار خیرشاہ کاخصوصی خط.

0
1481
سردارخیرشاہ،مسلم لیگ - فاطمہ جناح

وزیراعلی جام کمال کےنام
مرکزی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ فاطمہ جناح پارٹی سید سردار خیرشاہ کاخصوصی خط
السلام علیکم۔

وزیراعلی جام کمال صاحب کے نام خوشی ہورہی ہے جو اپ نے کرونا کے خلاد اقدام اٹھاے خوش رہیں لیکن آپ کو پتہ ھے کہ بلوچستان ایک بڑے رقبے پر ھے اور عوام کم لیکن اس وقت عوام بلوچستان ایک کروڑ سے بڑھ گئے ہیں آپ ان لوگوں کے حکمران ہیں ایک اللہ سے لوگوں کی امید ھے دوسرا آپ کو حکومت سے آپ کو لیڈر بنکر دکھاناہوگا عوام کو اس وقت سب چیز کی ضرورت ھے اور حالیہ بارشوں سے فصلوں کا بھی نقصان ہوا ھے ہاری اور نہایت ہی چھوٹے زمیدار مزدور آپ کی حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے چاروں طرف لاک ڈاؤں ہے لوگ کرونا سے زیادہ فاقہ کشی پر بڑے بوڑھے چھوٹے بچے پریشان ہیں اور اوپر سے واپڈا والے گیس والے سرعام اپنی من مانیاں کررھے ہیں ان کا سختی سے نوٹس لیا جاے اج کل بڑے چھوٹے بزرگ لوگ مچھروں اور ملیریا کی وجہ سے بھی تنگ ہیں اور مچھر رات کو ہوتے ہیں گرم علاقوں میں وہاں بجلی غریبوں کو نہیں ملتی بجلی ھے آتی نہیں گیس ھے ملتی نہیں اور پانی ھے مگرآتا نہیں کیا بلوچستان کے لوگوں کاتعلیم ۔صحت سہولت بجلی گیس پانی کا حق نہیں ہے اج کل مچھروں اور ملیریا والے لوگوں پرتوجہ دیں وہ ہمارے لوگ ہیں اور ان سب کی خاطر راشن کا بندوبست کیا جاے اور راشن عوام کو ملنا چاھیے ہر مرتبہ کی طرح آپ کے ایم پی اے ایم این اے کے سیکرٹری عوام کا راشن کھا جائیں کیوں کہ وہ ابھی سے اپنی لسٹیں تیار کررھے ھیں اور اپوزیشن والے بھی عوامی لیڈر نہیں پیسہ کمانے آتے ہیں کسی نے کبھی آج کل کے حالات کی بات کی نہیں یہ وہ وقت ھے ہر ایم پی اے ایم این اے اپنے حلقے کے عوام ہوں لیکن وہ تو دور دور تک نظر نہیں آرھے ہیں عوام کو جام کمال صاحب اقتدار آنے جانے ہوتے ہیں اگرآخرت کی خاطر یا سچ میں عوام کا درد ھے تو عوام کی خاطر اس وقت جتنا ہوسکے تو کریں پلیز کریں پر عوام کے فنڈ میں اس مرتبہ کرپشن نہ ہو کام ہو ہم آپ کے اپوزیشن کے ساتھ ہیں ہماری پارٹی آپ کے ساتھ ھے بلوچستان ایسا صوبہ ھے جہاں آپ کی حکومت نہیں پہنچ سکتی لوگوں کو ڈھونڈنا ہوگا کام کرنا ہوگا ورنا حالات بہت خراب ہونگے بدامنی پیدا ہوگی ان حالات میں غریب اور سفید پوش لوگ مجبور ہوکر کوئی غلط کام اٹھاتے ہیں جس کی زمہ دار حکومت وقت ھے جو آپ ہو میں آپ کو اچھے مشورے بھی دونگااور اپ کے ساتھ ملکر ان حالات میں کام کرنا چاہتا ہوں اپنی قوم اور بلوچوں کی خاطر وہ سب ہمارے ان کے سوا ہم سب ادھورے نہیں بلکہ ناممکن ہیں ہم میں اگر اپ سچ میں عوامی لیڈر ہیں تو اپ سے اومید کرتا ہوں اپ مجھ سے جلدی رابطہ کرینگے آپ کی کافی مشکلات میں آپ کا ساتھ دینا چاہتا ہوں اپ کو ٹھگ اور چور مجھ سے رابطے روکنا چاہیں تب بھی آپ رابطہ کریں اپ کا اور ھماری عوام کا فائدہ ہوگا اور اس وقت ہم سب پاکستانی اس کے بعد بلوچستان کے ہیں اس وقت ہم کو انسانیت کا سوچنا ہوناہوگا بلوچ پٹھان ازبک سندھی پنجاپی یہ مشکل وقت ھے ہم سب ایک ہیں قوم پرستی ختم کرنی چاھیے تب ھی تو ہم آگے آئے گے انشاء اللہ۔۔۔اللہ تبارک تعالی ہم سب کو اس کرونا کے عذاب سے معاف کرے(آمین)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here