سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلی’ سطحی وفد کا اپنی رہائشگاء پی آئی بی کالونی میں استقبال و ملاقات۔۔

0
1476

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلی’ سطحی وفد کا اپنی رہائشگاء پی آئی بی کالونی میں استقبال و ملاقات۔۔
کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کا اعلی’ سطحی وفد ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائشگاہ پی آئ پی کالونی ملاقات کیلئے پہنچا۔وفد کی قیادت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کی۔وفد میں احسن اقبال, محمد زبیر, مصدق ملک, مریم اورنگزیب, مفتح اسماعیل و دیگر موجود تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کو خوش آمدید کہا ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ سید شاہد پاشا,انجینئر کاشف خان, ڈاکٹر نگہت شکیل, سید وسیم حسین ،کامران فاروق و دیگر اراکین او آر سی موجود تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پُر تکلف ناشتے کا اہتمام ناشتے میں کُنّہ, نہاری و حلوہ پوری چنے کے ساگ سے کیا گیا۔جس کے بعد میڈیا ٹاک کی گئی ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تیس سالوں کا سیاسی ساتھ ہے۔ہم ایوان میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور سیاسی بساط و جمہوریت کے استحکام کے لیے قربانیاں دیں,سرمایہ کاری کا عمل رکا ہوا ہے۔لاکھوں کی تعداد میں لوگ بیروزگار و بے گھر ہوچکے ہیں گزشتہ بارہ سالوں میں کراچی کے پانی کے پراجیکٹ پر ایک فیصد بھی کام نہیں ہوسکا۔مستقبل میں پانی کے پیچھے دنگے فساد ہونے کا خدشہ ہے۔کراچی سرکلر ریلوے, کچرے, سیوریج انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کے مسائل کی بھی ایک طویل لسٹ ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر اعظم کراچی کو پیکج دیا۔عمران خان نے بھی اعلان کیا لیکن ہمیں اس پیکج کی فراہمی کی مدت بھی بتائی جائے۔کراچی, حیدرآباد, سکھر, لاڑکانہ, و دیگر شہروں کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔میں نے وفاق کی جانب سے کراچی کو مسلسل نظرانداز کرنے پر بھی اپنا شکوہ پی ایم ایل این کے دوستوں کے سامنے رکھا۔پچھلی حکومت میں ڈالر مستحکم تھا, معیشت کسی حد تک فعال تھی, لوگوں کو روزگار میسر تھا۔آج صورتحال یکسر مختلف ہے, آج میڈیا کے لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کیا جارہا ہے۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کو موقع دے اور جو وعدے دھرنے کے دوران کیے وہ پورے کیے جائیں۔لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔صوبائی ملازمتوں میں ہمیں نوکریاں ملنی چاہیئں۔شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار ہمارے دیرینہ دوست ہیں۔ہماری کئ مسائل پر سحر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خوابہ شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ماضی کے پاکستان کا گورننس کا ماڈل ناکام ہوچکا ہے جسے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا۔بدقسمتی سے 35 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ نہیں جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ہم مشکور ہیں ڈاکٹر فاروق ستار کے کہ جنہوں نے ہمیں وقت دیا, تواضح کیا۔گذشتہ روز کراچی میں عمارت کے گرنے والے حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے ۔ہمیں جانا تھا لیکن ریسکیو آپریشن کی وجہ سے جا نہیں سکتے۔ہم مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here