شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا اظہار تعزیت

0
1926

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا اظہار تعزیت
وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کے شعبہ خصوصی تعلیم کے طالب علم ظہیر عباس کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک بہترین طالبعلم ہونے کے ساتھ ایک اچھا انسان بھی تھا اوراس کی وفات ہمارے لئے انتہائی افسوسناک ہے مگر ہم اس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
مرحوم سائن لینگویج کا ٹرینر اور مینٹور تھا، اس نے انکلوزیو ڈیولپمنٹ موومنٹ پاکستان کی بنیاد رکھی جس کا مقصد معذور افراد کو قومی دھارے میں لانا تھا۔ وہ جامعہ کراچی کے معذور طلبہ کی طلبہ انجمن کا بانی اور صدر بھی تھا۔
ظہیر نے 14 اگست اور متعدد مواقعوں پر سائن لینگویج میں قومی ترانہ پیش کیا اور اس کو اسکی صلاحیتوں پر پچھلے برس 14 اگست کو منعقدہ خصوصی تقریب میں بدست شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق مرحوم لاک ڈاﺅن سے قبل اپنے آبائی گاﺅں اسکردوں چلاگیاتھا ،جہاںگذشتہ روز وہ پہاڑی پر چڑھتے ہوئے پھسل کر کھائی میں گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔واضح رہے کہ مرحوم سال آخر کا طالب علم تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here