ڈاکٹر پنجوانی سینٹرکے تحت کرونا وائرس کی جینوم سیکوینسنگ، پروفیسر اقبال چوہدری

0
1544
Prof.Dr.M.Iqbal Choudharu,Director,ICCB

ڈاکٹر پنجوانی سینٹرکے تحت کرونا وائرس کی جینوم سیکوینسنگ، پروفیسر اقبال چوہدری
وائرس کی جینیات کو سمجھنے کے لیے اس کی جینوم سیکوینسنگ کی گئی، بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کا بیان
تحقیق سے اعلیٰ حکومتی سطح پر کرونا وائرس کے علاج اور ویکسین کے تعین و دریافت میں مدد ملے گی

کراچی:۔ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے جمیل الرحمن سینٹر فار جینوم ریسرچ کے تحت پاکستانی سائینسدانوں کی زیرنگرانی کرونا وائرس(SARS-CoV-2)کی جینیات کو سمجھنے کے لیے اس کی جینوم سیکوینسنگ کی گئی ہے، اس وائرس پر پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈاکٹر اشتیاق احمد کے زیرنگرانی جینوم سیکوینسنگ کی گئی ہے، سیکوینسنگ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجود وائرس چین میں پھیلنے والے وائرس کے مقابلے میں 9 حوالوں سے مختلف ہے، اس تحقیق کے بعد اعلیٰ حکومتی سطح پر کرونا وائرس کے علاج اور ویکسین کے تعین اور دریافت میں مدد ملے گی۔
یہ بات بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے منگل کوایک بیان میں کہی، انھوں نے کہا جینوم سیکوینسنگ جمیل الرحمن سینٹر میں جدید سیکوینسگ سسٹم کے ذریعے کی گئی ہے جبکہ بیماری سے متاثرہ جس پاکستانی شخص کا نمونہ لیا گیا اس نے حال ہی میں سفر کیا تھا، انھوں نے کہا کسی بھی وائرس کا ڈی این اے تبدیل ہوتا رہتا ہے، اس وائرس کے جنیوم کا دنیا کے دیگر ممالک سے رپورٹ ہونے واے جینوم سے موازنہ کیا گیا تومعلوم ہوا ہے کہ یہ وائرس چین کے وائرس سے قریب تر ہے، سیکوینسنگ رپورٹ کے مطابق وائرل جینوم آہستہ آہستہ تبدیل ہوتا رہتا ہے اور یہ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ مرض کی شدت کیا ہوگی، لیکن یہ ضروری امر ہے کہ اس وبائی صورتحال میں وائرس میں رونما ہونے والی جینیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھی جائے جس کا تعلق مناسب علاج اور ویکسین سے ہے۔ واضح رہے کہ چکن گونیا کے وائرس میں ایک تبدیلی نے اس کے دوبارہ پھیلاو میں اہم کردار ادا کیا تھا، دنیا میں کرونا وائرس کے سینکڑون جینوم رپورٹ ہورہے ہیں، حال ہی مین کیمبرج یونیورسٹی میں بیس ملین پونڈ سے کرونا وائرس کے ایک بہت بڑے جینوم پروجیکٹ کا آغاز ہوا ہے، یہ ضروری ہے کہ مزید پاکستانی مریضوں کے جینوم سیکوینسنگ کی جائے تاکہ صورت حال کا بہتر جائزلیا جاسکے۔انھوں نے مزید کہا یہ تحقیق ڈاؤ یونیورسٹی ہیلتھ سائینسز کراچی کے باہم تعاون سے کی گئی۔ انھوں نے کہا کورونا وارئس کا مرض اس عالمی صحت کا مسئلہ بن چکا ہے،اعداد و شمار کے مطابق آٹھ لاکھ ست زیادہ کیسز کنفرم جبکہ 38 ہزارسات سو سے زیادہ اموات دنیا میں ہوچکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here