نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 16 مارچ سے شیڈول کے مطابق ہوں گے

0
1901

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 16 مارچ سے شیڈول کے مطابق ہوں گے .
موسم گرما کی تعطیلات 15 مئی سے شروع ہوگی
محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر کی ایک چھٹی کردی گئی-
تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل سے کھول دیئے جائیں گے تدریسی عمل16 مارچ سے شروع ہوگا وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 16 مارچ شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ 2020- 21 کا نیا تعلیمی سال 15 اپریل سے شروع ہو گا رواں سال موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونگی اور یہ 20 جولائی تک رہیں گی، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ سندھ بھرکے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پیر سے کھول دیئے جائیں گے تاہم ان میں تدریسی عمل 16 مارچ سے شروع ہوگا تعلیم کے تمام دفاتر کی دو چھٹیاں ختم کرکے ایک چھٹی کردی گئی ہے جو اتوار کو ہوگی یہ اور کام کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دوپہر تین بجے تک رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو روز محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی اجلاس میں وزیر اعلی کے مشیربرائے بورڈ یونیورسیٹزنثاراحمد کھوڑو،سیکرٹری تعلیم خالد حیدر شاہ ،سیکرٹری کالجز،سیکرٹری یونیورسیٹز،ایم دی ایس ای ایف سمیت محکمہ تعلیم کے اعلی افسران تمام بورڈز کے چیرمینوں،پرائیویٹ
اسکول مینجمنٹ کے عہدیداران ،ماہر تعلیم ودیگر بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here