صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کے مقابلہ جات ضروری ہیں،چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ

0
1170

صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کے مقابلہ جات ضروری ہیں،چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ
میٹرک بورڈ طلباء و طالبات کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی ہیڈ کوارٹرز بی آئی ایس ای مردان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے انٹر بورڈ اسپورٹس گالا کیلئے مختلف مقابلہ جات میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلباء و طالبات پر مشتمل مختلف مقابلوں کیلئے ہاکی، بیڈمنٹن، ایتھلیٹک کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ان کھیلوں کیلئے بیڈمنٹن اور ایتھلیٹک (لڑکوں) پر مشتمل ٹیم 20نومبر کو روانہ ہوگی جبکہ بیڈمنٹن (لڑکوں اور لڑکیوں) کی ٹیمیں 27نومبر کو روانہ ہو ں گی جبکہ ہاکی کے مقابلہ جات اسلام آباد میں جاری ہیں۔ میٹرک بورڈ کے اسپورٹس سیکشن نے ان ٹیموں کا انتخاب مختلف اسکولوں کے درمیان ٹرائلز کے بعد کیا ہے ٹیمیں روانہ کرنے سے قبل چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے ٹیموں کیلئے نیک خواشہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیمیں اپنے شہر اپنے بورڈ اور اپنے اسکول کا نام یقینا بلند کریں گی انہوں نے ٹیموں سے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے کھیلیں ان مقابلہ جات میں اسپرٹ کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسپورٹس کے حوالے سے اسکولوں کو بھی آگاہی دیں گے کہ وہ اپنے اپنے اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلہ جا ت منعقد کرائیں کیونکہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بے حد ضروری ہے میٹرک بورڈ ہر سطح پر ان مقابلہ جات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری اسپورٹس عمران طارق، فیلڈ سپروائزر امین عبدالعلی بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here