ایمپلائز یونین کی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سے درخواست سیکورٹی اسٹاف کو اپنی سلف کیئرکے لئے حفاظتی ماسک، دستانے اورسینیٹائزر فراہم کئے جائیں

0
1499

ایمپلائز یونین کی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سے درخواست سیکورٹی اسٹاف کو اپنی سلف کیئرکے لئے حفاظتی ماسک، دستانے اورسینیٹائزر فراہم کئے جائیں
سندھ گورنمنٹ کے احکامات کے تحت 25مارچ تک سیکورٹی اسٹاف کو بھی تنخواہ ادا کر دی جائے
کراچی(نمائندہ خصوصی) کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلی نوید انور صدیقی نے موجودہ حالات کے پیش نظر آن لائن ایک اہم اجلاس ایمپلائز یونین کے د یگر عہدیدران کے ساتھ رکھا اجلاس میں کے ڈی اے کے سیکورٹی اسٹاف کو ان مشکل حالات میں ڈیوٹی انجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور ممبر فنانس قاضی عبد القادر سے یہ گزارش کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سیکورٹی اسٹاف کی صحت کو بھی خطرہ ہے اس لئے سیکورٹی اسٹاف کو اپنی سلف کیئرکے لئے حفاظتی ماسک، دستانے اورسینیٹائزر فراہم کئے جائیں کیو نکہ سیکورٹی اسٹاف دن ہو یا رات 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی ذمہ داری کے ساتھ سر انجا م دیتے ہیں سیکورٹی اسٹاف کی تنخواہیں بھی بہت کم ہیں سندھ گورنمنٹ کے احکامات کے تحت 25مارچ تک سیکورٹی اسٹاف کو بھی تنخواہ ادا کر دی جائے ایمپلائز یونین پہلے بھی یہ مطالبہ کرتی رہی ہے کہ جو پہلے سیکورٹی اسٹاف کو ا سپیشل سیکورٹی الانس دیا جاتا تھا اس ا سپیشل سیکورٹی الانس کو دوبارہ فوری طور پر بحال کیا جائے۔ تاکہ سیکورٹی اسٹاف میں جو بے چینی او ر مایوسی پھیلی ہوئی ہے وہ دور ہوسکے ہم ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور ممبر فنانس قاضی عبد القادر سے یہ مودبانہ درخواست اور اپیل کرتے ہیں کہ ا س سلسلے میں جلد از جلداحکامات جاری کئے جائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here