کشمیر ڈے والی بال میچ سرسید یونیورسٹی نے جیت لیا.

0
1883
مہمان خصوصی جناب جاوید انوار صاحب کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ, وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی ڈاکٹر ولی الدین, رجسٹرار سیدسرفرازعلی, سیکرٹری سندھ والی بال ایسوسی ایشن جناب شاہد مسعود, ایکٹنگ کنونیر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی قاضی نصر عباس, ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار, ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ریحان شمس, جناب پرویز اقبال, جاوید اقبال بیگ, نعمان الدین, عامر صدیقی, خالد منیر, سبطع رضا اور طارق خان بھی موجود ہیں

کشمیر ڈے والی بال میچ سرسید یونیورسٹی نے جیت لیا.
ضرورت پڑی تو ہر پاکستانی کشمیر کے لئے اپنا لہو دینے کے لئے تیار ہوگا. جاوید انوار
کشمیر ر سے اظہار یکجہتی کے لئے سرسید یونیورسٹی نے 6 فروری کو حبیب یونیورسٹی اور سر یونیورسٹی کی والی بال ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کا انعقاد کیا یہ میچ سرسید یونیورسٹی نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جناب جاوید انوار صاحب تھے.
اختتامی تقریب میں جاوید انوار صاحب نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈیا کے عزائم انشاءاللہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے, کشمیر جلد انڈیا کے تسلّط سے آزاد ہوگا. پاکستان کی عوام اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہے ضرورت پڑی تو ہر پاکستانی کشمیر کے لئے اپنا لہو دینے کے لئے تیار ہوگا اس موقع پر وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی ڈاکٹر ولی الدین, رجسٹرار سیدسرفرازعلی, سیکرٹری سندھ والی بال ایسوسی ایشن جناب شاہد مسعود, ایکٹنگ کنونیر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی قاضی نصر عباس, ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار, ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ریحان شمس, جناب پرویز اقبال, جاوید اقبال بیگ, نعمان الدین, عامر صدیقی, خالد منیر, سبطع رضا اور طارق خان بھی موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here