آربی جی واریرز نے پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی 20 انٹر گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ دوسری مرتبہ جیت لیا

0
1156

پاکستان میں نیشنل بینک کا کھیلوں میں ایک اہم کردار رہاہے۔ صدر نیشنل بینک عارف عثمانی
کراچی (ا سپو رٹس رپورٹر) نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے اعلان کیا ہے ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نیشنل بینک کی کرکٹ اکیڈمی میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے میر ی بھرپور کوشش ہوگی کہ ملک کا یہ اہم شعبہ پاکستان کی اسپور ٹس کی خدمت کر ے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آ ج پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں نیشنل بینک کا کھیلوں میں ایک اہم کردار رہاہے۔ اسپورٹس کمپلیکس کی ترقی کے لئے جو ممکن مدد میں کر سکتا ہوں کر ونگا انہوں نے اعلان کیا کہ یہ ٹورنامنٹ ہر سال باقائد گی کے ساتھ ہوگا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے منتظم اعلی ارشد حسین نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد صدر بینک اور بینک کے تمام گروپ چیف صاصبان کی حوصلہ افزائی سے ممکن ہوا،ارشد حسین نے مزیدکہا کہ میں صدر بینک کا بے مشکور ہوں کے وہ یہاں تشریف لائے تقریب میں نیشنل بینک کی ایس ای وی پی سلطانہ ناہید، شہزاد کلیمی،عاقب ملک،رحمت حسنی، کریم اکرم خان،انورفاروقی،سعیدآزاد،عظمت اللہ خان، سید ابوزر امراؤ،، سلیم ولی، وسیم عارف، عمران بلوچ،عارف بھوپالی، سرفراز احمدخان،غلام شبیر، قمرعلی، او ردیگرافراد کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ارشد حسین نے صدر بینک کو ایک یاد گاری شلیڈ پیش کی ونرٹیم اوررنر ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ تقر یب سے کا آغاز انٹرنیشنل ہاکھلاڑی خالد پراچہ نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیاشکریہ کے کلمات انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد نے ادا کیے نظامت نسیم راجپوت نے کی فائنل میچ کے مین آف دی میچ سرمد تالپور قرار پائے، بہترین بٹسمین محمداحسن خان، بہترین بولر،شیرمحمد بہترین وکٹ کیپرعرفان الدین بہترین آل رانڈر محمداحسن خان اوربہترین ٹیم آیچ آر ایم جی رائزر قرار پائی۔
آربی جی واریرز نے 21 رنز سے لاجسٹک لائنزکو فائنل میں ہرادیا۔ آربی جی واریرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں پر 167 رنز اسکور کیا۔شیر محمد نے 2 چھکوں 6 چوکوں 20 گیندوں کی مدد سے 43 رنز عرفان پٹھان نے 2 چھکوں 4 چوکوں 20 کی مدد سے 36 رنزمحمدثاقب نے 4 چوکوں 33 گیندوں کی مدد سے 37 رنز غفوردہلوی نے ایک چھکے ایک چوکے 25 گیندوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ جبکہ شاہد مشتاق نے 31 رنز دیکر چارکھلاڑیوں کو اور اظہر اقبال نے 36 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں لاجسٹک لائنز نے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز ہی اسکور کرسکی،اظہر اقبال نے تین چھکوں پانچ چوکوں 40 گیندوں کی مدد سے 65 رنز سہیب راٹھور نے ایک چوکے 38 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔جبکہ سرمد تالپور نے 27 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو خرم شہزاد نے 32 رنز دیکرمحمدعابد نے 17 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیااسکور ر کے فرائض تیمور عالم جبکہ امپائرنگ کے فرائض عزیزالرحمن اور نذیربٹ نے سرانجام دیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here