جامعہ کراچی: شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا سیمسٹرایگزامینیشن سیکشن کا دورہ

0
1424

جامعہ کراچی: شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا سیمسٹرایگزامینیشن سیکشن کا دورہ
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے منگل کے روز سیمسٹرایگزامینیشن سیکشن جامعہ کراچی کا دورہ کیا۔اس موقع پر انچارج سیمسٹر ایگزامینیشن سیکشن ڈاکٹر تاثیر احمد خان،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی اور چیئر مین شعبہ کمپیوٹرسائنس ڈاکٹر ندیم محمود بھی موجودتھے۔ انچارج سیمسٹرایگزامیشنین سیکشن ڈاکٹر تاثیر احمد خان نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمودعراقی کو ضمنی امتحانات برائے 2019 ء کے آن لائن جاری امتحانات،سیمسٹر 2020 ء کے آن لائن ہونے والے امتحانات،نتائج کے اجراء اور انٹرنیٹ کی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا جس پر شیخ الجامعہ نے ان کی اور ان کے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اساتذہ وطلبہ کو مزید بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
شیخ الجامعہ کو بتایا گیا کہ انٹرنیٹ اور صحت کے مسائل سے دوچار طلبہ تمام طلبہ کو آگاہ کیا جارہے کہ وہ اپنی درخواست اپنے کورس انچارج یا صدر شعبہ کو دو ہفتوں کے اندر جمع کرادیں تاکہ امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایاجاسکے۔صدر شعبہ اوررئیس کلیہ سے درخواست ہے کہ وہ امتحانی شیڈول طلبہ،اساتذہ اور مروجہ نظام کے لوڈ کو دیکھتے ہوئے مرتب کریں۔
علاوہ ازیں الحاق شدہ کالجز کے سیمسٹر کے تحت ہونے والے امتحانات کے طریقہ کار سے متعلقہ کالجز کو آگاہ کردیا گیا ہے جس کے تحت40 فیصد مارکنگ کالج جبکہ فائنل60 فیصد مارکنگ فائنل امتحانی پالیسی کے مطابق ہوگی۔زبانی امتحانات آن لاائن اسکائپ،ایم ایس ٹیمز،گوگل کلاس رومز،زوم یا واٹس ایپ ویڈیو کال پر لئے جائیں گے۔
فائنل امتحانات آن لائن اسسمنٹ (اوپن بک،مضامین،کیس اسٹڈی،فائنل ائیر پراجیکٹ،ریڈنگ کامپریہنشن،زبانی امتحان وغیرہ) کے حوالے سے بھی گفت وشنید ہوئی۔
شیخ الجامعہ نے آن لائن امتحانات اور نتائج کے اجراء کو بروقت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے مسئلے کی صورت میں انتظامیہ کو فی الفور آگاہ کیا جائے اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی طالبعلم کا سال ضائع نہ ہو۔کروناوائرس کی وجہ سے اگرچہ کچھ مشکلات ضرورہیں لیکن اس کا حل تلاش کرنا ناگزیر ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہمارے اساتذہ طلباوطالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here